Bharat Express DD Free Dish

Utterpradesh News

پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع کی گئی 1090 ویمن پاور لائن اور ڈائل 100 خدمات کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صحت کی سہولتوں سے متعلق 102 ایمبولینس سروس اور ماں و بچے کے لیے ریفرل اسپتال کو بھی سابقہ حکومت کے کاموں میں شامل کیا گیا ہے۔لڑکیوں کی تعلیم اور ترقی کے لیے چلائی گئی کنیا ودھن اسکیم اور ’ہماری بیٹی، اس کا کل‘ اسکیم کو بھی پوسٹر میں جگہ دی گئی ہے۔

اس گھڑی کی تنصیب کے پیچھے مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کی مشترکہ کوشش شامل ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے یہ گھڑی اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو تحفے میں دی تھی، جسے 4 اپریل کو کاشی وشوناتھ مندر کے احاطے میں نصب کیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں منزل کے کل چھ فلیٹس اس آگ کی لپیٹ میں آئے۔ صبح تقریباً 10:45 بجے تک آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا تھا، تاہم متاثرہ فلیٹس کا بیشتر سامان جل کر خاک ہو چکا ہے۔ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ ممکنہ طور پر ایئر کنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ غازی پور میں ایک لڑکی کے قتل کے معاملے میں پہلے ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر کی گئی، پھر متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دی گئیں اور بااثر افراد نے بدامنی پھیلائی،

وزیر اعظم  مودی کے اس دورے کو ترقیاتی اور سیاسی دونوں لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ بَنارس لوکوموٹیو ورکس  میں ایک بڑے خواتین اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ شہر کے لیے 100 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

قانون کے مطابق اتر پردیش اقلیتی کمیشن ایکٹ 1994کے تحت کمیشن میں ایک چیئر مین، ایک نائب چیئر مین اور ارکان ( جن میں کم از کم دو خواتین شامل ہوں) کی موجودگی لازمی ہے۔ آخری بار جون 2021 میں یوپی اقلیتی کمیشن کی تشکیل ہوئی تھی۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی اور آس پاس کے لوگ بڑی تعداد میں وہاں جمع ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ لاشوں کو نکال کر ضلع اسپتال مئو بھیجا گیا،

اتنے بڑے ہنگامے کے باوجود معاملے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔ تینوں فریقوں نے باہمی رضامندی سے مسئلہ حل کر لیا اور پولیس کی موجودگی میں تنازع ختم ہو گیا۔ اس انوکھی شادی اور دو دولہوں کی کہانی اس وقت امروہہ شہر میں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے،

حیران کن طور پر فائنل ووٹر لسٹ سے 2 کروڑ 4 لاکھ 45 ہزار 300 ووٹرز کے نام حذف کیے گئے۔ اس کے باوجود مجموعی طور پر 84 لاکھ 28 ہزار 767 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے۔

یوپی ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل نے جمعرات، 9 اپریل 2026 کو عدالت میں رپورٹ پیش کی۔ کونسل نے بتایا کہ بازار کی 44 عمارتوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ان 44 عمارتوں میں صرف شوروم اور تجارتی کمپلیکس ہی نہیں بلکہ 6 اسکول، 6 اسپتال اور 3 بینک بھی چل رہے تھے۔