Bharat Express

Pranab Mukherjee to get memorial: منموہن سنگھ کی سمادھی کیلئے جاری ہنگامے کے بیچ پرنب مکھرجی کیلئے راج گھاٹ پر سمادھی کا حکومت نے کیا اعلان

دراصل اپنے حکم میں مرکزی حکومت کی جانب سے شہری اور مکانات کی وزارت نے لکھا ہےکہ مجاز اتھارٹی نے “راشٹریہ اسمرتی” کمپلیکس (راج گھاٹ کمپلیکس کا ایک حصہ) کے اندر ایک مخصوص جگہ کے قیام کی منظوری دی ہے۔

مرکزی حکومت نے سابق صدر پرنب مکھرجی کی یادگار تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کی بیٹی شرمسٹھا مکھرجی نے اس فیصلے کے لیے مرکزی حکومت اور پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی۔شرمسٹھا مکھرجی نے انسٹاگرام پر پی ایم کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر پوسٹ  کرتے ہوئے لکھا کہ  میں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ میرے بابا کی میموریل بنانے کے فیصلے کے لیے پی ایم نریندر مودی جی اور ان کی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ اور شکرگزار ہوں۔

شرمسٹھا مکھرجی نے کہاکہ ہم نے یہ مطالبہ نہیں کیا تھا لیکن اس کے باوجود یہ فیصلہ لیا گیا، میں وزیر اعظم کے اس غیر متوقع لیکن احسان مندانہ اقدام سے بے حد متاثر ہوں۔انہوں نے لکھا، بابا کہتے تھے کہ سرکاری اعزاز نہیں مانگنا چاہیے، ملنا چاہیے۔ میں بہت شکر گزار ہوں کہ پی ایم مودی نے بابا کی یاد میں ایسا کیا۔ بابا کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کہاں ہیں تعریف یا تنقید سے  وہ ہمیشہ آگے رہے ہیں۔ لیکن ان کی بیٹی کی خوشی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

مرکزی حکومت نے حکم نامے میں کیا کہا؟

دراصل اپنے حکم میں مرکزی حکومت کی جانب سے شہری اور مکانات کی وزارت نے لکھا ہےکہ مجاز اتھارٹی نے “راشٹریہ اسمرتی” کمپلیکس (راج گھاٹ کمپلیکس کا ایک حصہ) کے اندر ایک مخصوص جگہ کے قیام کی منظوری دی ہے۔چونکہ یہاں  ہندوستان کے سابق صدر آنجہانی پرنب مکھرجی کی سمادھی کو منظوری دے دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read