وزیراعظم نریندر مودی نے اروند کیجریوال کا نام لئے بغیر بڑا حملہ بولا ہے۔
PM Modi Emergency Experience: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ (3 جنوری) کو ایک پروگرام کے دوران 1975 کے ایمرجنسی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ جب اندرا گاندھی کے تانا شاہی رویے کے خلاف آندولن چل رہا تھا تب وہ بھی انڈرگراؤنڈ موومنٹ کا حصہ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت اشوک وہاران کے لئے آشرے استھل تھا، جہاں وہ اپنی سرگرمیوں کوانجام دیتے تھے۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ وہ اس جدوجہد کا حصہ بننے پرفخرمحسوس کرتے ہیں اور یہ تجربہ ان کی زندگی کا اہم حصہ تھا۔
وزیراعظم مودی نے سال 2025 کے لئے ہندوستان کی ترقی کے نئے امکانات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2025 ہندوستان کی ترقی کے لئے کئی نئے امکانات لے کرآئے گا۔ ان کا ماننا ہے کہ ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بن کراپنے سفرکو مزید تیزی سے آگے بڑھائے گا۔ ساتھ ہی وزیراعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اب دنیا میں سیاسی اوراقتصادی استحکام کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے بھروسہ جتایا کہ 2025 میں ہندوستان کا یہ کردار مزید مضبوط ہوگا۔
Empowering the people of Delhi with better opportunities and quality of life remains our unwavering commitment, reflecting in the projects being inaugurated today! pic.twitter.com/xr64rrDm9m
— Narendra Modi (@narendramodi) January 3, 2025
وزیراعظم نے 10 سالوں میں 4 کروڑ روپئے سے زیادہ گھروں کی تعمیر کی
وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پریہ بھی ذکرکیا کہ انہوں نے کبھی اپنے لئے ایک گھرنہیں بنایا، لیکن گزشتہ 10 سالوں میں چار کروڑ سے زیادہ غریبوں کے لئے گھربنوائے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ میں بھی کوئی شیش محل بنا سکتا تھا، لیکن میری ترجیحات غریبوں کے خوابوں کو پورا کرنا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بیان دیتے ہوئے اپنی حکومت کے منصوبوں اورپالیسیوں کا ذکرکیا، جن کے تحت غریبوں کے لئے رہائشی مکان فراہم کئے گئے ہیں تاکہ وہ بھی اپنے گھرکا خواب پورا کرسکیں۔
Today is a landmark day for Delhi, with transformative projects in housing, infrastructure and education being launched to accelerate the city’s development.
https://t.co/4WezkzIoEP— Narendra Modi (@narendramodi) January 3, 2025
دہلی میں 4500 کروڑ روپئے کے الگ الگ منصوبوں کا افتتاح کیا اورسنگ بنیاد
وزیراعظم مودی نے دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے آج دہلی میں 4500 کروڑ روپئے کی الگ الگ منصوبوں کا افتتاح کیا اورسنگ بنیاد رکھی۔ انہوں نے دارالحکومت دہلی کے اشوک وہار علاقے میں 1,675 فلیٹس کا افتتاح کیا، جو مقامی باشندوں کے لئے ایک بڑی سوغات ثابت ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی نے دہلی یونیورسٹی میں 600 کروڑ روپئے کی لاگت سے تین نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں نجف گڑھ کے روشن پورہ میں واقع ویرساورکرکالج کی نئی عمارت بھی شامل ہے جو تعلیم کے میدان میں اہم قدم مانا جا رہا ہے۔ حالانکہ ویرساورکر کے نام پربلڈنگ کی تعمیرکی مخالفت بھی کی جارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔