Bharat Express

BJP

لانگیٹ کے ایم ایل اے شیخ خورشید دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹر لے کر ایوان پہنچے تھے۔ اس پوسٹر کو دیکھ کر بی جے پی ارکان اسمبلی مشتعل ہو گئے اور ان کے ہاتھ سے پوسٹر چھین لیا۔

مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا تھا کہ راہل گاندھی ملک کو متحد کرنے اور آئین کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں اور یہی بات بی جے پی کو پریشان کر رہی ہے۔

سورین نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل 'ایکس ' پر لکھا ہے کہ بی جے پی-اے جے ایس یو کی گزشتہ 5 دنوں میں ہوئی انتخابی میٹنگوں سے یہ واضح ہے کہ وہ مذہبی جذبات بھڑکا کر ہی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔

بی جے پی لیڈروں نے مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے کہ شنڈے راج ٹھاکرے کے بیٹے امت کے لیے سیٹ چھوڑ دیں۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت نے منگل کو بی جے پی لیڈر سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف 2008 کے مالیگاؤں دھماکہ کیس میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا تھا۔ گزشتہ ہفتے ہی میئر شیلی اوبرائے نے انتخابات کرانے کی بات کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ میئر کے انتخاب کے معاملے پر ایوان میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی تھی۔

سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ د ہلی کے ساتوں ارکان پارلیمنٹ بی جے پی کے ہیں اور وہ بھی کوئی کام نہیں کرتے۔ اگر آپ نے غلطی سے بی جے پی کو ووٹ دیا تو یہ دہلی کو یوپی اور بہار میں بدل دیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے گڑھوا میں پیر کو منعقدہ اپنی پہلی انتخابی ریلی میں اقربا پروری، بدعنوانی اور دراندازی کے مسائل پر جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس اور آر جے ڈی پر سخت حملہ کیا۔

اکھلیش یادو نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ بی جے پی کے دور میں میڈیا کے ’منوبل کےانکاؤنٹر‘ کا ہر حربہ اپنایا جا رہا ہے۔ میڈیا کہے آج کا، نہیں چاہیے بھاجپا۔

جے ایم ایم کے رہنما اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، "بی جے پی کی ایسی کوئی بھی دال گلنے نہیں دی جائے گی جو سماج کو توڑنے کا ارادہ رکھتی ہو۔"