Delhi Election 2025: دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے روہنگیا کا مسئلہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ ایک بار پھر عام آدمی پارٹی نے روہنگیا کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے پی کو کسی بھی حالت میں روہنگیا کو دہلی میں بسانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سابق سی ایم اروند کیجریوال نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، ”ہم بی جے پی کو کسی بھی حال میں روہنگیا کو دہلی میں بسانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بی جے پی کو کسی بھی صورت میں دہلی کے غریبوں کے فلیٹس، روزگار اور سہولیات روہنگیاؤں کو دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔“
हम किसी हालत में बीजेपी को दिल्ली में रोहिंग्यों को नहीं बसाने देंगे। दिल्ली के ग़रीबों के फ्लैट, उनके रोज़गार, उनके हक़ की सुविधाएं किसी हालत में बीजेपी को रोहिंग्यों को नहीं देने देंगे। https://t.co/8ZPWjMIRDS
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) December 23, 2024
سی ایم آتشی نے بھی بنایا نشانہ
اروند کیجریوال سے پہلے وزیر اعلیٰ آتشی نے روہنگیا کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، ”ایک طرف بی جے پی کے لوگ ہیں جو بنگلہ دیش سے سرحد عبور کرواکر روہنگیا کو دہلی لاتے ہیں اور انہیں دہلی والوں کے حصہ کے ای ڈبلیو ایس فلیٹس اور دیگر سہولیات انہیں فراہم کرتے ہیں۔“
نہیں چھیننے دیں گے دہلی والوں کے حقوق
انہوں نے مزید لکھا، ”دوسری طرف عام آدمی پارٹی کی دہلی حکومت ہے جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے کہ روہنگیاؤں کو دہلی کے لوگوں کے حقوق نہ ملیں۔ آج دہلی حکومت کے محکمہ تعلیم نے ایک سخت حکم کہ کسی بھی روہنگیا کو دہلی میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم دہلی کے لوگوں کے حقوق چھیننے نہیں دیں گے۔“
-بھارت ایکسپریس