Bharat Express

Atishi

ایکسائز کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد یہ بنگلہ نئی سی ایم آتشی کو الاٹ کر دیا گیا۔

دہلی اسمبلی سیشن کی شروعات آج ہوگئی ہے۔ سیشن کی شروعات کافی ہنگامہ داررہی، جس کی وجہ سے کارروائی کوکچھ دیرکے لئے ملتوی بھی کرنا پڑا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  آتشی نے تمام رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد پیر کو دہلی کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا، اس دوران انہوں نے اپنے ساتھ ایک کرسی خالی چھوڑی ہے۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کرسی اروند کیجریوال کی منتظر ہے۔

دہلی کی وزیراعلیٰ آتشی نے وزیراعلیٰ عہدے کی کمان سنبھال لی ہے۔ سی ایم آتشی آج پہلی باردہلی سکریٹریٹ پہنچیں، لیکن وہ دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اورپارٹی کے کنوینراروند کیجریوال کی کرسی پرنہیں بیٹھیں۔ وزیراعلیٰ آتشی سکریٹریٹ اپنی ایک کرسی لے کرپہنچیں اوراس پربیٹھیں۔

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر سوربھ بھردواج نے ہفتہ کو ہی وزارتی عہدہ کا چارج سنبھال لیا تھا۔ آتشی کے بعد بھاردواج کے پاس آٹھ محکموں کی سب سے زیادہ ذمہ داری ہے۔

دہلی کی نئی وزیراعلیٰ آتشی نے کہا کہ اروند کیجریوال نے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے گزشتہ 10 سالوں میں دہلی کی تصویر کوبدل دیا ہے۔ دہلی کے عام لوگوں کی زندگی کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے دہلی میں رہنے سبھی غریبوں کے درد کو سمجھا اور سرکاری اسکولوں میں بچوں کا مستقب بدلا ہے۔

دہلی میں آتشی حکومت کی حلف برداری کے بعد وزراء میں محکموں کی تقسیم بھی کردی گئی ہے۔ آتشی کے پاس پانی، خزانہ، بجلی سمیت 13 محکموں کی ذمہ داری ہوگی۔ اس سے پہلے بھی وہ ان محکموں کوسنبھال رہی تھیں۔

دارالحکومت دہلی میں تیسری خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر آتشی نے حلف لیا ہے۔ ان کے ساتھ سوربھ بھاردواج، گوپال رائے، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور مکیش اہلاوت نے راج نواس میں کابینی وزرا کے طور پر حلف لیا۔

آج شام راج نواس میں حلف لینے کے بعد آتشی دہلی کی تیسری خاتون وزیر اعلیٰ ہوں گی۔ دیگر دو بی جے پی کی سشما سوراج اور کانگریس کی شیلا دکشت تھیں۔ آتشی نے کہا تھا کہ یہ پارٹی اور دہلی کے لوگوں کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہے۔

دہلی کی وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے جا رہیں آتشی کی قیادت والی کابینہ میں سبھی موجودہ وزرا برقرار رہیں گے، جبکہ ایک چہرہ نیا ہوگا۔ مکیش اہلاوت کو وزیربنایا جائے گا۔