Bharat Express DD Free Dish

Jammu Kashmir Assembly fails to pass Resolution Waqf Act 2025: جموں وکشمیر اسمبلی میں نہیں منظور ہوسکا وقف قرار داد، محبوبہ مفتی برہم، اب بنایا یہ پلان

جموں وکشمیر اسمبلی میں وقف ایکٹ پر تجویز منظور نہیں ہو پائی ہے، جس سے سیاسی پارٹیوں میں تشویش ہے۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے اس پرمیٹنگ بلائی۔ پارٹی لیڈران نے اسمبلی کی اس خاموشی پرسنگین اعتراض ظاہرکیا ہے اوروقف املاک کی بدانتظامی کو روکنے کے لئے مناسب قانون سازی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس معاملے پرحکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی پارٹی لیڈران کے ساتھ میٹنگ کے دوران۔

جموں وکشمیرمیں اسمبلی الیکشن کے ذریعہ وقف ترمیمی ایکٹ پرتجویزمنظورنہیں ہوسکی ہے۔ اسے لے کرسیاسی پارٹیوں نے تشویش ظاہرکی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اورپی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے اپنی پارٹی کے سینئرقیادت کی ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی۔ سری نگرمیں منعقدہ اس میٹنگ میں ڈاکٹرمحبوب بیگ، آسیہ نقش، غلام نبی لون ہنجورا، محمد خورشید عالم، بشارت بخاری سمیت پی ڈی پی کے اہم لیڈران شامل ہوئے۔ مبینہ طورپرلیڈران نے قانون سازفورم پروقف سے متعلق معاملات کوحل کرنے میں تاخیرکے مضمرات پرتفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ محبوبہ مفتی نے اس مسئلہ پراسمبلی کی خاموشی پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے گہری مذہبی اورانتظامی اہمیت کا معاملہ قراردیا۔

پی ڈی پی کی میٹنگ میں بنایا یہ پلان

انہوں نے مبینہ طورپرپارٹی کے ساتھیوں سے کہا کہ وقف ایکٹ پرقرارداد منظورنا ہونا ایک سیاسی غلطی نہیں ہے، یہ ہمارے اداروں کی مذہبی روح اورخود مختاری کومتاثرکرتی ہے۔ وقف املاک، جن میں درگاہیں، مساجد اورقبرستان شامل ہیں، طویل عرصے سے خطے میں مسلم کمیونٹی کے مذہبی اورثقافتی تانے بانے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مناسب قانون سازی کے ذریعے ان کی انتظامیہ کوچلانے میں کسی تاخیریا ابہام نے کمیونٹی کے اندرخوف پیدا کیا ہے۔

 

محبوبہ مفتی نے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ پرکی تنقید

میٹنگ میں موجود لیڈران نے واضح قانون کی فوری ضرورت پرزوردیا، جووقف جائیدادوں کوجو وقف املاک کوبدانتظامی یا سیاسی مداخلت سے تحفظ فراہم کرے اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وقف ایکٹ پراپنا موقف واضح کرے اورمذہبی اداروں کے تقدس کویقینی بنائے۔

آپ کوبتا دیں کہ حال ہی میں وقف ترمیمی بل لوک سبھا اورراجیہ سبھا میں پاس ہوا ہے۔ اس کے بعد صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے بھی ترمیمی بل کومنظوری دے دی۔ اس سے اس بل کے قانون بننے کا راستہ صاف ہوگیا ہے، لیکن اپوزیشن جماعتیں وقف قانون کی مسلسل مخالفت کررہی ہیں۔ ایسے میں محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کے رویے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ان پرسیاسی حملہ کیا ہے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read