Urdu Conclave 2026

Jammu Kashmir Assembly

جیسے ہی ایم ایل اے ویل میں آنے لگے ، بی جے پی اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے ایم ایل ایز کے درمیان نوک جھونک اور  ہاتھا پائی شروع ہوگی ،

اس تنازعہ نے سوشل میڈیا پر وسیع توجہ حاصل کی، جہاں کچھ صارفین نے عمر عبداللہ کے موقف کو ہندوستان کے مفادات کی حمایت قرار دیا، جبکہ دوسروں نے محبوبہ کے امن کی وکالت کو سراہا۔

جموں وکشمیر اسمبلی میں وقف ایکٹ پر تجویز منظور نہیں ہو پائی ہے، جس سے سیاسی پارٹیوں میں تشویش ہے۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے اس پرمیٹنگ بلائی۔ پارٹی لیڈران نے اسمبلی کی اس خاموشی پرسنگین اعتراض ظاہرکیا ہے اوروقف املاک کی بدانتظامی کو روکنے کے لئے مناسب قانون سازی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس معاملے پرحکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔

مہراج ملک نے پی ڈی پی رکن اسمبلی وحید پرا سے بحث کے دوران کہا کہ تم نے قوم کے ساتھ غداری کی ہے۔ اسی دوران بی جے پی کے لیڈرسے بھی ان کی بحث ہوئی۔

واضح رہے کہ صبح 10:16 بجےاسمبلی کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی ہنگامے کی وجہ سے معطل کر دی گئی۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما الطاف کھالو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ "ہم اس قانون کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

وقف ترمیمی بل 2025 پر گھنٹوں کی بحث کے بعد اسے 2 اپریل کو لوک سبھا اور 3 اپریل کو راجیہ سبھا میں پاس کیا گیا تھا۔ اس کے بعد صدر دروپدی مرمو نے بھی اس بل کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ تب سے اس وقف ترمیمی بل 2025 نے قانون کی شکل اختیار کر لی ہے۔