عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی مہراج ملک نے بی جے پی اراکین اسمبلی پر مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔
AAP MLA Mehraaj Malik News: جموں وکشمیر اسمبلی میں بدھ (9 اپریل) کو بھی وقف قانون سے متعلق ہنگامہ جاری رہا۔ اس درمیان عام آدمی پارٹی کے اکلوتے واحد رکن اسمبلی مہراج ملک نے بی جے پی اراکین اسمبلی پر اسمبلی میں مارپیٹ کا الزام لگایا۔ مہراج ملک نے دعویٰ کیا کہ ان کی بحث پیپلزڈیوکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے اراکین اسمبلی سے سابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید سے متعلق ہوئی تھی۔ مہراج ملک نے کہا کہ پی ڈی پی کے اراکین اسمبلی کی حمایت میں بی جے پی کے اراکین آئے اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔
اسمبلی میں بحث کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں مہراج ملک اورپی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید پارا کے درمیان تلخ بحث ہو رہی ہے۔ مہراج ملک کہہ رہے ہیں کہ تم نے (وحید پارا) قوم کے ساتھ غداری کی ہے۔ ان کولگتا ہے کہ مہراج ڈرے گا، ارے ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا۔
#WATCH | Jammu: AAP MLA Mehraaj Malik gets into a heated argument with PDP MLA Waheed Para inside the J&K legislative assembly. pic.twitter.com/O5AX1MO7ff
— ANI (@ANI) April 9, 2025
انہوں نے کہا کہ وہ ایوان میں پہلی بارکرتا پاجامہ پہن کرشریف بن کرآئے تھے اورآج بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے غنڈہ گردی کی۔ آپ کو بتا دیں کہ مہراج پہلی بار ڈوڈا سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ جموں وکشمیر میں عام آدمی پارٹی کے واحد رکن اسمبلی ہیں۔
VIDEO | Jammu: Scuffle breaks out between AAP MLA Mehraj Malik and BJP leaders outside Jammu and Kashmir Assembly. More details are awaited.#JammuAndKashmir
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvqRQz) pic.twitter.com/TC9g8qor5h
— Press Trust of India (@PTI_News) April 9, 2025
مہراج ملک نے پولیس پرالزام لگاتے ہوئے کہا، ”میں رکن اسمبلی ہوں۔ اگرمافیا اندرہے تو باہرکیا حالت ہوگی۔ مذاق بند کرو۔ ایوان کے اندر ہنگامہ ہو رہا ہے اورایس ایس پی ایسے بات کرے گا۔ میں لیڈرہوں تو بولوں گا۔ میرے خلاف ایسے بات کرے گا۔ مجھ پرحملہ ہوا اورآپ کہہ رہے ہوکہ یہاں کیوں آئے ہو۔ ارے شرم کرو، آپ ان کے اراکین کو حمایت دے رہے ہو۔ پولیس ملی ہوئی ہے۔”
بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے کیا کہا؟
وہیں، بی جے پی کے اراکین وکرم رندھاوا نے کہا کہ اس نے ہندوؤں کو گالی دی ہے۔ دو ٹکے کا انسان، ایم ایل اے بن کرآیا ہے تو کچھ بھی کہے گا؟ انہوں نے ہندوؤں کو گالی دی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ ہندو تلک لگاکرپاپ (گناہ) کرسکتا ہے۔ ہندو تلک لگاکر چوریاں کرسکتا ہے۔ اس کو آج بتائیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

