Bharat Express

Jammu Kashmir News

وزیراعظم نریندرمودی نے سون مرگ میں کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں جموں وکشمیرمیں امن وترقی کا جوماحول بنا ہے، اس کا فائدہ ہم پہلے ہی ٹورازم سیکٹرمیں بھی دیکھ رہے ہیں۔ اکیلے سال 2024 میں 2 کروڑسے زیادہ سیاح جموں وکشمیرآئے ہیں۔ 

ہفتہ کے روزہندوستانی فوج کی ایک گاڑی کھائی میں گرگئی، جس میں دوجوانوں کے مارے جانے کی خبرسامنے آئی ہے۔ حادثے میں کئی جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

جموں وکشمیر 1950 کے بعد پہلی بارمنگل کو’یوم آئین‘ منا رہا ہے، جب ملک کا آئین پارلیمنٹ کے ذریعہ اپنایا گیا تھا۔ حکومت نے آئین کے شاندار انعقاد کے لئے گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔

جموں و کشمیر میں موسم کا انداز بدل گیا ہے۔ جمعہ کے روز وادی کے بالائی علاقوں میں ایک بار پھر برف باری اور بارش شروع ہو گئی ہے۔ جبکہ سری نگر سمیت نشیبی علاقوں میں دن بھر بارش کے ساتھ آسمان پر بادل چھائے رہے۔

چودھری کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ قانون ساز اسمبلی خصوصی حیثیت اور آئینی ضمانتوں کی اہمیت کی توثیق کرتی ہے، جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت، ثقافت اور حقوق کا تحفظ کرتی ہے، اور ان کی یکطرفہ برطرفی پر تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

جموں وکشمیرمیں گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشت گردانہ حادثات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس درمیان سری نگرمیں دہشت گردانہ اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم جاری ہے تووہیں اننت ناگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی ہندوؤں اور مسلمانوں میں تفریق نہیں کرتی اور سب کو برابر کی نظرکی  سے دیکھتی ہے۔ کشمیر میں سب کے لیے گنجائش ہے۔

راج بھون سے نکلتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ میں ابھی راج بھون سے واپس آیا ہوں، میں نے اپنے اتحاد کا خط لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کیا ہے، ہمارے ساتھ کانگریس، عام آدمی پارٹی، سی پی آئی-ایم اور کئی آزاد ایم ایل اے نے بھی دیا ہے۔

فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ہمیں عام آدمی پارٹی سے بھی حمایت ملی ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتیں ہمارے ساتھ آئیں۔ ہمیں نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے، تاج نہیں چمکے گا تو ملک کیسے چمکے گا۔

۔ ملک نے کہا کہ 1994 میں "متحدہ آزاد کشمیر" کے قیام کے JKLF-Y کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیےانہوں نے مسلح جدوجہد ترک کر دی تھی اور "گاندھی مزاحمت" کا طریقہ اپنایا تھا۔