Bharat Express

Jammu Kashmir News

کانگریس صدر نے کہا کہ ہر ایک ووٹ میں مستقبل کو تشکیل دینے اور امن، استحکام، انصاف، ترقی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سے، خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور تبدیلی کے لیے  حصہ داربنیں۔

کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایم راجیش کمار شاون نے کہا، "سکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ لوگ بے خوف ہو کر آئیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔ کنٹرول روم سے ہر چیز کی نگرانی کی جا رہی ہے۔اس لئے ڈرنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے کہا کہ الیکشن میں تمام جماعتیں جو دعوے کر رہی ہیں وہ کھوکھلے ہیں، حالانکہ میں بیمار تھا، ہم ان انتخابات میں جو کرنا چاہتے تھے وہ نہیں کر سکے، لیکن یہاں ہمارے پاس 20 سے 22 نوجوان ہیں۔ جو الیکشن لڑ رہے ہیں، میں ان کے لیے انتخابی ریلی کے دورے پر آیا ہوں۔

جموں و کشمیر میں انتخابات میں زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔ انتخابات سے قبل اپنی پہلی ریلی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ گنیش چترتھی کے دن بی جے پی کی پہلی ورکر کانفرنس شروع ہو رہی ہے، ہم بہت خوش قسمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ورکرز کانفرنس ایسی رہی تو …

ایک پریس ریلیز کے ذریعے  جی کشن ریڈی نے این سی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں گاندربل میں شرمناک شکست کے بعد عمر عبداللہ آئندہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں دوبارہ شکست سے خوفزدہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کی اہلیہ پائل عبداللہ کو سپریم کورٹ کے ثالثی مرکز میں ثالثی کے لیے حاضر ہونے کی ہدایت کی۔ عمر عبداللہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ گزشتہ 15 سال سے الگ رہ رہے ہیں اور ان کی شادی مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے۔

راہل گاندھی اپنی ٹریڈ مارک سفید ٹی شرٹ پہن کر سری نگر پہنچے اور کشمیر میں طالبات نے ان سے سیاست، تعلیم، روزگار کے ساتھ ساتھ ان کی شادی سے متعلق مسائل پر بات کی۔ راہل  گاندھی نے ہنستے ہوئے طالبات کے ہر سوال کا جواب دیا۔

سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گرد ہو سکتے ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا ایک چونکا دینے والا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر فوج کی بھاری تعیناتی ہے، اس کے باوجود وہ (دہشت گرد) دراندازی کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

ایک اہلکار نے بتایا، ’’پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ایک مخصوص اطلاع کے بعد اہلان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران چھپے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔