جموں وکشمیر کے باندی پورہ میں سڑک حادثے میں 4 جوانوں کی موت ہوگئی ہے۔ (فائل فوٹو)
Road Accident in Jammu Kashmir: شمالی کشمیرکے باندی پورہ علاقے میں ایک بڑا حادثہ ہوگیا ہے۔ یہاں پر ہفتہ (4 جنوری، 2024) کو ہندوستانی فوج کی ایک گاڑی کھائی میں گرگئی، جس میں 4 جوانوں کے مارے جانے کی خبرسامنے آئی ہے۔ حادثے میں تین جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، جنہیں شدید حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ جائے حادثہ پرجموں وکشمیرپولیس اورفوج کے کئی جوان بچاؤکام میں مصروف ہوگئے ہیں۔
افسران نے بتایا کہ شمالی کشمرضلع میں ایس کے پاین کے پاس فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کرکھائی میں گرگئی۔ اس حادثے میں کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ اینگل کے ہونے کی بات اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔ حالانکہ پولیس اورفوج کے جوانوں کی طرف سے فی الحال ریسکیوآپریشن جاری ہے اورحادثے کی صحیح وجہ کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
24 دسمبرکے حادثے میں 5 جوان ہوئے تھے شہید
اس کے پہلے بھی جموں وکشمیرکے پونچھ ضلع کے بلنوئی سیکٹرمیں 24 دسمبر، 2024 کوایک بڑا سڑک حادثہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں فوج کی ایک گاڑی 300 فٹ گہری کھائی میں گرگئی تھی۔ یہ حادثہ پونچھ سیکٹرمیں آپریشن ڈیوٹی کے دوران ہوا تھا۔ اس حادثے میں پانچ فوجیوں کی موت ہوگئی تھی۔
31 دسمبرکوبھی ہوا تھا سڑک حادثہ
ٹھیک چاردن پہلے، یعنی 31 دسمبر، 2024 کوبھی پونچھ ضلع کے مینڈھیرمیں ایل اوسی کے پاس بلنوئی علاقے میں فوج کی گاڑی حادثے کا شکارہوئی تھی۔ یہ حادثہ شام 6 بجے ہوا تھا، جب فوج کی گاڑی کئی جوانوں کے لئے آپریشن ڈیوٹی پرجارہی تھی۔ راستے میں ہی حادثہ ہوا اورفوج کی گاڑی تقریباً 100 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں بھی پانچ جوانوں کی موت ہوگئی تووہیں پانچ شدید طورپرزخمی ہو گئے۔
بھارت ایکسپریس۔