Bharat Express DD Free Dish

Terrorist Tahawwur Rana to be taken from the Airport: آرمی کی اس بلیٹ پروف گاڑی میں ایئرپورٹ سے این آئی اے ہیڈکوارٹرلے جایا جائے گا دہشت گرد تہور رانا

تہوررانا کوایئرپورٹ سے این آئی اے ہیڈ کوارٹرلانے کے لئے بلیٹ پروف گاڑی اورمارکس مین گاڑی کا استعمال کیا جائے گا۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے کمانڈوزبھی سیکورٹی میں تعینات ہوں گے۔

26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹرمائنڈ تہوررانا آج دوپہرتک  ہندوستان لایا جاسکتا ہے۔ اس کولے کرسیکورٹی کے سخت انتظام کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، تہور رانا کوپالم ٹیکنیکل ایئرپورٹ سے قومی تفتیشی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کے ہیڈ کوارٹرلانے کے لئے بلیٹ پروف گاڑی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیکورٹی میں کوئی چوک نہ ہو، اس کے لئے اسٹینڈ بائے پرمارکس مین گاڑی بھی تیاررکھی گئی ہے، جو بے حد محفوظ مانی جاتی ہے۔

بلیٹ پروف گاڑی اورمارکس مین گاڑی کی سیکورٹی

بلیٹ پروف گاڑی میں تہوررانا کولانے کا فیصلہ اس کی سیکورٹی کو دھیان میں رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ یہ گاڑی اتنی مضبوط ہوتی ہے کہ اس پر کسی بھی طرح کے حملے کا اثرنہیں ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے کمانڈوزبھی گاڑی کے ساتھ اسٹینڈ بائے پر تعینات ہوں گے، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی جیسی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

مارکس مین گاڑی جسے خصوصی طورپردہشت گردوں اورگینگسٹروں کومحفوظ طریقے سے لے جانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس وقت یہ تہور رانا کی سیکورٹی کے لئے تیاررکھی گئی ہے۔ یہ گاڑی کسی بھی طرح کے حملے یا خطرے سے پوری طرح محفوظ مانی جاتی ہے اور اس کا استعمال بڑے دہشت گردوں یا گینگسٹروں کو عدالت یا ایجنسی کے دفترلانے لے جانے میں کیا جاتا ہے۔

سیکورٹی میں چوک کی کوئی گنجائش نہیں

ہندوستان لانے کے بعد تہوررانا سے متعلق سیکورٹی انتہائی سخت رکھی جائے گی کیونکہ اس پر 26/11 کے دہشت گردانہ حملے کا الزام ہے۔ دہلی پولیس اورقومی تحقیقاتی ایجنسی کی ٹیمیں اس کے حوالے سے کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read