Bharat Express

Tahawwur Rana

تہور رانا کی حوالگی کے حوالے سے امریکی عدالت کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے اس کے خلاف کافی ثبوت پیش کئے ہیں۔ اس پر آئی ایس آئی اور لشکرطیبہ کے سرگرم رکن ہونے کا الزام ہے۔

تہوررانا سال 2008 کے ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں وانٹیڈ ہے۔ وہ پاکستانی نژاد کا کناڈائی تاجرہے۔ اس پرہندوستان کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شامل دہشت گرد تنظیم کو مدد دینے کے بھی سنگین الزام ہیں۔

جج فشر نے 18 اگست کے حکم نامے میں کہا کہ "امریکی عدالت برائے اپیل برائے نویں سرکٹ کے سامنے زیر التواء تہور رانا کی اپیل پر فیصلے تک ان کی ہندوستان حوالگی پر روک لگا دی گئی ہے۔"

رانا نے جون میں امریکی عدالت کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ہیبیس کارپس کی درخواست دائر کی تھی جس میں اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کی امریکی حکومت کی درخواست کو قبول کیا گیا تھا۔

رانا کی حوالگی کا مینڈیٹ جسے 2011 کے ممبئی حملوں کے ذمہ دار اسلامی دہشت گرد گروپ کی حمایت کا مجرم قرار دیا گیا تھا، دہشت گردوں کو انصاف دلانے کے لیے ہندوستان اور امریکہ کے ساتھ کھڑے ہونے کی تازہ ترین مثال ہے۔

بھارت میں امریکہ کے سفیر ایرک گارسیٹی نے کہا کہ  امریکہ  کی عدالت نے مینڈیٹ دیا ہے کہ 26/11 ممبئی حملے کا حملہ آور طہور رانا کی حوالگی ہونی چاہئے،یہ ایک طرح کا تعاون ہے جہاں دونوں ممالک دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں ، اور ہم اس سے باز نہیں آئیں گے۔

بھارت نے 10 جون 2020 کو تہور رانا (62) کی عارضی گرفتاری کے لیے شکایت درج کرائی۔ رانا کی بھارت حوالگی کی درخواست کو جو بائیڈن انتظامیہ سے حمایت اور منظوری حاصل ہوئی تھی۔ کیلیفورنیا کی ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج جیکولین چولجیان نے کہا، "عدالت نے درخواست کی حمایت اور مخالفت کرنے والے تمام دستاویزات کا جائزہ لیا اور ان پر غور کیا ہے۔" 48 صفحات پر مشتمل حکم نامہ بدھ کو جاری کیا گیا ہے۔