Bharat Express

26/11 Mumbai Terror Attack: ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ تہور رانا لایا جائے گا دہلی! امریکی عدالت میں ہندوستان کی بڑی جیت

تہور رانا کی حوالگی کے حوالے سے امریکی عدالت کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے اس کے خلاف کافی ثبوت پیش کئے ہیں۔ اس پر آئی ایس آئی اور لشکرطیبہ کے سرگرم رکن ہونے کا الزام ہے۔

ممبئی کے 11/26 دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ تہور رانا کو ہندوستان لانے کی تیاری چل رہی ہے۔

26/11 Mumbai Terror Attack: پاکستانی نژاد کے کناڈائی تاجر تہور رانا کو جلد ہی ہندوستان لایا جاسکتا ہے۔ اسے سفارتی عمل کے ذریعہ ہندوستان کے حوالے کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ وہ 26/11 ممبئی حملوں میں ملوث تھا۔ اگست 2024 میں امریکی عدالت نے اس معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت نے اس ہندوستان-امریکہ حوالگی معاہدے کے تحت ہندوستان بھیجنے کی منظوری دی تھی۔ اب تہور رانا کوجلد بھارت لانے کی مہم تیزہوگئی ہے۔

ہندوستان نے رانا کے خلاف پختہ ثبوت پیش کئے

امریکہ کہ عدالت نے ممبئی حملے میں شامل تہور رانا کوہندوستان کوخود سپردگی نہیں کرنے والی عرضی کوخارج کردیا۔ عدالت نے کہا تھا کہ ہندوستان نے تہور رانا کے خلاف مناسب ثبوت پیش کئے ہیں۔ ممبئی پولیس نے 26/11 حملے کے معاملے میں تہوررانا کا نام چارج شیٹ میں شامل کیا تھا۔ اس پرپاکستان کی انٹر-سروسیزانٹلی جنس (آئی ایس آئی) اوردہشت گرد تنظیم لشکرطیبہ کا سرگرم رکن ہونے کا الزام ہے۔

ممبئی میں ٹھکانوں کی ریکی کرنے کا الزام

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ تہوررانا نے ممبئی حملے کے ماسٹرمائنڈ ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کی مدد کی، جس نے حملے کے لئے ممبئی میں ٹھکانوں کی ریکی کی تھی۔ عدالت نے کہا کہ ہندوستان اورامریکہ کے درمیان حوالگی کے معاہدے میں نان بِس آئیڈم موجود ہے۔ یہ اس وقت نافذ ہوتا ہے، جب ملزم پہلے ہی اسی جرم سے سزا یافتہ یا بری ہوچکا ہو۔ ہندوستان میں تہوررانا کے خلاف الزامات امریکی عدالتوں میں دائر کئے گئے الزامات سے مختلف ہیں، اس لئے غیرقانونی استثنیٰ کا اطلاق نہیں ہوتا۔ 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے تقریباً ایک سال بعد تہوررانا کوایف بی آئی نے شکاگومیں گرفتارکیا تھا۔

دہشت گردوں کے لئے بلوپرنٹ تیارکیا

تہوررانا اوراس کے معاون ڈیوڈ کولمین ہیڈلی نے مل کرممبئی حملے کے لئے ٹھکانوں کا پتہ لگاکر پاکستانی دہشت گردوں کے لئے بلو پرنٹ تیارکیا تھا۔ تہوررانا فی الحال لاس اینجلس کی جیل میں ہیں۔ امریکہ میں تہوررانا کواس پرلگے الزامات سے بری کردیا گیا ہے، لیکن ہندوستان کی حوالگی کی درخواست کی وجہ سے اسے جیل سے رہا نہیں کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read