Rohingya Citizenship: سعودی عرب 22 ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے بنا مسیحا، بنگلہ دیش نے دی شہریت اور جاری کیا پاسپورٹ
یہ روہنگیا افراد دراصل میانمار میں جاری بدامنی اور فوجی کارروائیوں کے بعد اپنے گھروں سے بے دخل ہو گئے تھے۔ ان میں سے بڑی تعداد بنگلہ دیش منتقل ہوئی، جبکہ ہزاروں افراد روزگار کی تلاش میں سعودی عرب چلے گئے۔ تاہم قانونی دستاویزات نہ ہونے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا تھا۔ اب سعودی عرب کی مداخلت کے بعد ان افراد کو باضابطہ دستاویزات فراہم کی گئی ہیں، جس سے ان کی زندگی میں استحکام آنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
Gwalior Collector Ruchika Chauhan : گوالیار میں انتظامیہ سخت، بنگلہ دیشی اور روہنگیا شہریوں کو شہر چھوڑنے کا حکم، 15 دنوں میں کرایہ داروں کی پوری تفصیل تھانے میں جمع کرانا لازمی
مدھیہ پردیش کے گوالیار ضلع میں انتظامیہ نے غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا شہریوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ شہر میں کرائے پر یا خفیہ طور پر رہنے والے تمام افراد کی مکمل معلومات 15 دنوں کے اندر متعلقہ تھانے میں جمع کرانا لازمی کر دیا گیا ہے۔ مقررہ مدت میں معلومات نہ دینے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
SC Refuses Stay On Rohingyas Deportation: روہنگیا کو عدالت سے نہیں ملی راحت،ملک بدری پر روک لگانے سے سپریم کورٹ کا انکار،عرضی گزار وکیل کو لگادی پھٹکار
سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ جب ملک اتنے مشکل وقت سے گزر رہا ہے تب آپ اس طرح کے خیالی واقعات لے کر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سپریم کورٹ نے 43 روہنگیا پناہ گزینوں کی جبری ملک بدری پر عبوری روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔
Won’t discriminate against Rohingya kids: روہنگیا بچوں کے ساتھ اسکولوں میں داخلے کے لیے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا: سپریم کورٹ
واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے قبل ازیں اسی طرح کی ایک درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا تھا جس میں دہلی حکومت کو روہنگیا پناہ گزینوں کے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔
Delhi LG writes to Police Commissioner: دہلی ایل جی نے پولیس کمشنر کو لکھا خط، کہا- غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم کریں شروع
ایل جی کی طرف سے کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک سنجیدہ مجرمانہ واقعہ کا حوالہ دیا جس میں ایک بنگلہ دیشی شہری مبینہ طور پر ایک گھر میں گھسنے کے بعد مجرمانہ حملے میں ملوث تھا۔
Delhi Election 2025: ’ہم کسی حالت میں… ‘، روہنگیا معاملے پر اروند کیجریوال کا بڑا بیان
AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے پی کو کسی بھی حالت میں روہنگیا کو دہلی میں بسانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
CM Omar on Rohingya in J&K: روہنگیا انسان ہیں ،ان کے ساتھ انسانوں جیسا سلوک ہونا چاہیے،ہم انہیں بھوکے اور پیاسے نہیں مارسکتے:عمر عبداللہ
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے۔ مرکزی حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ ان کے بارے میں کیا کرنا ہے۔ اگر ہو سکے تو انہیں واپس بھیج دینا چاہیے۔ اگر ہم انہیں واپس نہیں بھیج سکتے تو ہم انہیں بھوک یا سردی سے مرنے نہیں دے سکتے۔
Thousands of Rohingya flee to Bangladesh: میانمار میں پھر سے تشدد کی لہر، 8 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش فرار
پناہ گزینوں کے انچارج ایک سینیئر اہلکار محمد شمس دوزہ نے کہا کہ ’ہمارے پاس معلومات ہیں کہ زیادہ تر پچھلے دو مہینوں کے دوران تقریباً آٹھ ہزار روہنگیا بنگلہ دیش میں داخل ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ’بنگلہ دیش پہلے ہی بہت زیادہ بوجھ سے دب گیا ہے۔
Jammu Kashmir Administration Constitutes Panel: روہنگیا کوہندوستان سے باہر نکالنے کی کوشش ہوئی تیز،جموں کشمیر انتظامیہ نے لیا بڑا فیصلہ
حکم کے مطابق، پینل کو ماہانہ رپورٹ تیار کرنی ہوگی اور اسے ہر ماہ کی 5 تاریخ تک مرکزی وزارت داخلہ کو پیش کرنا ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے پینل کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کا پتہ لگانے اور ملک بدر کرنے کی کوششوں کی نگرانی کی بھی ہدایت کی ہے۔
Rohingya Muslims : روہنگیا پناہ گزینوں کوہندوستان میں رہنے کا حق نہیں ہے:مرکزی حکومت کا سپریم کورٹ کو جواب
حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ "غیر قانونی تارکین وطن ہونے کے ناطے روہنگیا آئین کے حصہ سوئم کے تحت تحفظ کا دعویٰ نہیں کر سکتے کیونکہ حصہ سوئم صرف ملک کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے غیر قانونی تارکین وطن کو نہیں۔یہ لوگ زندگی اور آزادی اور ہندوستان میں رہنے یا آباد ہونے کے بنیادی حق کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔





