Arvind Kejriwal Documentary: اروند کیجریوال پر دستاویزی فلم کی اسکریننگ پر لگی روک ، دہلی پولیس نے بتائی یہ وجہ
عام آدمی پارٹی ذرائع کے مطابق پولیس نے دہلی کے تھیٹروں کے مالکان کو دستاویزی فلم ریلیز نہ کرنے پر دھمکی دی ہے۔ ساتھ ہی ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اسکریننگ نہ کریں۔
Delhi Election 2025: اپنی ماں کی سیٹ واپس کانگریس کو دلا پائیں گے سندیپ دکشت؟ جانئے ان کا سیاسی سفر
حال ہی میں عام آدمی پارٹی کے لیڈران آتشی اور سنجے سنگھ نے سندیپ دکشت پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ اے اے پی لیڈران نے ان پر بی جے پی اور کانگریس سے کروڑوں روپے لینے اور اے اے پی کو ہرانے کے لئے بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔
Delhi Election 2025: ’’پرویش ورما نااہل ہونے کی پوری کوشش کر رہے، پر الیکشن کمیشن ہے کہ مانتا ہی نہیں…‘‘، اروند کیجریوال نے ای سی آئی کو بنایا تنقید کا نشانہ
عام آدمی پارٹی نے سوشل میڈیا پر پرویش ورما کی مختلف سرگرمیوں جیسے پیسے، جوتے، کمبل اور ساڑیاں تقسیم کرنے کے کئی ویڈیوز لگاتار پوسٹ کیے اور الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت بھی کی۔ عام آدمی پارٹی پرویش ورما کے بارے میں مسلسل شکایت کرتی رہی ہے کہ وہ پیسے کے دم پر نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔
Delhi Election 2025: کانگریس نے جاری کی پانچ امیدوارں کی ایک اور لسٹ، بوانا اسمبلی سیٹ سے سریندر کمار کو ملا ٹکٹ
کانگریس پارٹی تقریباً 12 سالوں سے دہلی میں اقتدار سے باہر ہے اور پچھلے دو انتخابات میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائی ہے۔ اس بار انتخابات میں اس کا مقابلہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی سے ہے۔ عام آدمی پارٹی پچھلے 10 سالوں سے اقتدار میں ہے۔
Delhi Assembly Elections 2025: کیا کہتی ہے مہرولی اسمبلی سیٹ کی تاریخ؟ سہ رخی مقابلے سے انتخاب ہوا دلچسپ
مہرولی سیٹ کے ذات پات کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یہاں جاٹ اور مسلم ووٹروں کا اہم رول ہے۔ یہاں جاٹ ووٹر 16 فیصد، مسلمان 6.9 فیصد، عیسائی 1.7 فیصد اور جین 0.6 فیصد ہیں۔ مہرولی اسمبلی حلقہ میں کل ووٹر 2,16,404 ہیں۔ 1,18,855 مرد ووٹرز، 97,536 خواتین ووٹرز اور 13 تھرڈ جینڈر ووٹرز ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوگی۔ نتائج کا اعلان 8 فروری کو ہوگا۔
Delhi Assembly Elections 2025: اوکھلا سے اریبہ خان کو ملا ٹکٹ،دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری
دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے ایک اور فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں اوکھلا سے آصف محمد خان کی بیٹی اریبہ خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
AAP کے دو امیدواروں نے کالکاجی سیٹ کے لیے داخل کیا پرچہ نامزدگی، جانئے سی ایم آتشی کے علاوہ کون ہے دوسری خاتون؟
سی ایم آتشی کے علاوہ ریکھا نام کی ایک اور خاتون امیدوار نے کالکاجی سیٹ سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کی ہے۔ حلف نامے کے مطابق ریکھا کی عمر 46 سال ہے اور وہ گووند پوری کی رہنے والی ہے۔
Delhi Assembly Elections 2025: اروند کیجریوال پر کھل کر حملہ کرے گی کانگریس! ذرائع کا دعویٰ،راہل گاندھی نے جاری کیا حکم
منگل (14 جنوری، 2025) کو، کانگریس ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی نے دہلی کانگریس کے رہنماؤں کو کیجریوال کی ’ناکامیوں‘کو بے نقاب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
Kejriwal reacts to FIR filed against CM Atishi: سی ایم آتشی کے خلاف درج ایف آئی آر پر کیجریوال کا ردعمل، بی جے پی اور کانگریس کو بنایا نشانہ، کہہ دی بڑی بات
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے سی ایم آتشی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سی ایم آتشی پر انتخابات کے لیے سرکاری گاڑیوں کا استعمال کرنے کا الزام ہے، اس سلسلے میں ان کے خلاف گووند پوری میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
Delhi Election 2025: سی ایم آتشی کی انتخابی مہم میں سرکاری گاڑی کے استعمال پر ہنگامہ، دہلی پولیس نے درج کی ایف آئی آر
الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دہلی پولیس کو معاملے کی مکمل غیر جانبداری کے ساتھ جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن نے یہ بھی کہا کہ انتخابات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی یا قانون کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔