Delhi Election Result 2025: روی نیگی نے پٹپڑ گنج سے اودھ اوجھا کو بڑے فرق سے دی شکست، کہا- اب پورا ہوگا ادھورا کام
بی جے پی کی جیت کے بارے میں انہوں نے کہا، ’’یہ عوام کا فیصلہ ہے، عوام نے جو فیصلہ لینا تھا وہ انہوں نے لے لیا، عوام کو ایسا لگتا ہے کہ تبدیلی آنی چاہیے، طویل عرصے کے بعد کسی اور پارٹی کو ذمہ داری ملنی چاہیے، اسی لیے ایسا ہوا۔‘‘ اودھ اوجھا نے اپنی مستقبل کی حکمت عملی بنانے کے بارے میں بات کی۔
Delhi Election Results 2025: دہلی میں شرمناک ہار کے بعد اروند کجریوال کا بڑا بیان،کہا عوام کا فیصلہ ہمیں منظور ہے
دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج عام آدمی پارٹی کیلئے کافی تکلیف دہ ہیں چونکہ اس بار اعلیٰ قیادت بھی ہار گئی ہیں ۔ سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال اپنی سیٹ نہیں بچا پائے ہیں ،وہیں سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کو بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
Delhi Election Results 2025: دہلی میں عرش سے فرش پر پہنچ گئی عام آدمی پارٹی،27 سال بعد بی جےپی کا کھل گیا کمل،کانگریس کی حالت ناگفتہ بہ
دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج عام آدمی پارٹی کیلئے کافی تکلیف دہ ہیں چونکہ اس بار اعلیٰ قیادت بھی ہار گئی ہیں ۔ سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال اپنی سیٹ نہیں بچا پائے ہیں ،وہیں سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کو بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
Delhi Election Results 2025 LIVE: کجریوال بھی الیکشن ہار گئے،سسودیا کو بھی مل چکی ہے شکست،آتشی کو ملی جیت
منیش سسودیا کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال نئی دہلی کی سیٹ بچانے میں ناکام ہوگئے ہیں ،یہاں سے بی جے پی کے پرویش ورما نے کجریوال کو ہرا یا ہے۔وہیں آتشی مارلینا جو کالکاجی سیٹ سے امیدوار تھیں ،انہیں جیت مل گئی ہے۔
Delhi Election Results 2025 LIVE: منیش سسودیا کو ملی ہار،کجریوال بھی ہار کے قریب،بی جے پی کے دو اور عام آدمی پارٹی کے ایک امیدوار کی جیت کا اعلان
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دو امیدوار اتارے تھے،اور دونوں سیٹ پر ان کے امیدوار فی الحال پیچھے چل رہے ہیں ، اوکھلا اور مصطفی آباد پر ایم آیی ایم نے جیل میں بند شفاء الرحمن اور طاہر حسین کو امیدوار بنایا تھا ،اوکھلا میں شفاء الرحمن پیچھے ضرور ہیں۔
Mustafabad Election Results 2025 LIVE: مصطفیٰ آباد کی عوام نے اویسی اور طاہر حسین کو مسترد کردیا،بڑی جیت کی طرف بی جے پی امیدوار گامزن
دوپہر بارہ بجے تک کی گنتی کے مطابق یہاں مصطفیٰ آباد کی سیٹ پر دس راونڈ کی کاونٹنگ کے بعد قریب 63ہزار ووٹ کے ساتھ جیت کی طرف بڑھ رہے ہیں ،وہیں دوسرے نمبر پر عام آدمی پارٹی کے عادل احمد خان 38ہزار سے زیادہ ووٹوں سے پیچھے ہوتے ہوئے دونمبر پر ہیں۔
Delhi Election Result 2025: رابرٹ واڈرا نے نتائج سے پہلے ہی کانگریس کی شکست کی پیشین گوئی کی ؟
رابرٹ واڈرا نے کہا، 'میں صرف اتنا کہوں گا کہ دہلی کے لوگوں نے جس پارٹی کو منتخب کیا ہے، اسے ان کے تمام وعدوں کو پورا کرنا چاہیے۔ ہم آلودگی سے نجات چاہتے ہیں، ہم خواتین کی حفاظت چاہتے ہیں،
Delhi election results 2025 LIVE: کجریوال،سسودیا اور آتشی سمیت عآپ کے بیشتر سینئر لیڈران رجحانوں میں چل رہے ہیں پیچھے
اہم بات یہ ہے کہ اب تک کے رجحانوں میں عام آدمی اور کانگریس کے سینئر لیڈران کافی پیچھے چل رہے ہیں ۔ دہلی کے سابق سی ایم اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال صبح سے مسلسل پیچھے چل رہے ہیں۔
Delhi election results 2025 LIVE: دہلی میں کھلتا نظر آرہا ہے کمل، عام آدمی پارٹی کو لگ سکتا ہے تاریخی جھٹکا،رجحانوں میں بی جے پی کو اکثریت
بیلٹ پیپر کی گنتی کے بعد ای وی ایم کھل چکا ہے اور کئی راونڈ کی جگہ پر گنتی بھی پوری ہوچکی ہے۔ البتہ کل 70 سیٹوں کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو اپنے دم پر اکثریت ملتی نظرآرہی ہے۔ بی جے پی فی الحال 50 سیٹوں پر آگے نظرآرہی ہے۔
Delhi Election Results 2025 Live: دہلی میں ووٹوں کی گنتی شروع،ابتدائی رجحانوں میں سانپ سیڑھی کا کھیل جاری
واضح رہے کہ آٹھ بجے سب سے پہلے بیلٹ پیپر کی گنتی شروع کی گئی ہے،ابھی ای وی ایم نہیں کھولا گیا ہے۔ بیلٹ پیپر کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ہی ای وی ایم میں قید ووٹوں کی گنتی شروع کی جائے گی۔





