Bharat Express

Delhi Election 2025

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری حتمی فہرست کے مطابق اس بار دہلی کے کل 1 کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 ووٹروں کے نام شامل ہیں، جن میں اگر مرد ووٹرز کی بات کریں تو یہ تعداد 83 لاکھ 49 ہزار 645 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 71 لاکھ 73 ہزار 952 ہے۔ جبکہ 1,261 تھرڈ  جینڈر کےووٹرز ہیں۔ اس الیکشن میں پہلی بار 2 لاکھ ووٹر ووٹ ڈالیں گے۔

نئی دہلی سیٹ کو ایک وی آئی پی سیٹ سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی اور کانگریس دونوں نے اپنے اہم لیڈروں کو امیدوار کے طور پر کھڑا کیا ہے، جس سے مقابلہ اور بھی دلچسپ ہو گیا ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ آتیشی کالکاجی سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں جہاں ان کا مقابلہ کانگریس کی الکا لامبا اور بی جے پی کے سابق ایم پی رمیش بدھوڑی سے ہوگا۔

دہلی میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔ لیکن ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کل یعنی 7 جنوری کو ہو سکتا ہے۔

راجدھانی میں پسماندہ مسلم سماج جو مسلم آبادی کا 70 فیصد ی ہے وہ تمام لوگ بھاجپا کو ووٹ کریں گے: الحاج محمدعرفان احمد

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے وزیر اعلیٰ آتشی کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دنوں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے آتشی کو عارضی وزیر اعلیٰ کہا، جس پر انہیں اعتراض ہے۔

دہلی کی جنوبی ضلع پولیس نے 7 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا ہے۔ پکڑے گئے بنگلہ دیشیوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ساؤتھ ویسٹ ڈسٹرکٹ پولیس نے بھی 8 بنگلہ دیشی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔

دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ’مہیلا سمان یوجنا‘اور ’سنجیونی یوجنا‘کو لے کر سیاست گرم ہے۔ ادھر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ایک بار پھر اس معاملے پر بی جے پی کو گھیر لیا ہے۔

کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی (CEC) نے منگل کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی دوسری فہرست کو منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق اس فہرست میں تقریباً 30 امیدواروں کے نام شامل ہو سکتے ہیں اور یہ فہرست جلد جاری کی جا سکتی ہے۔

AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے پی کو کسی بھی حالت میں روہنگیا کو دہلی میں بسانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سنجے سنگھ نے دہلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ سے نام حذف کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے تغلق آباد کے بوتھ پر بڑی تعداد میں ووٹروں کے نام حذف کر دیے ہیں۔