چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار۔
دہلی میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ ووٹنگ 5 فروری کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ 70 اسمبلی سیٹوں کے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی دہلی میں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ وہیں ،انتخابی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ووٹر لسٹ سے نام حذف کرنے کے الزامات پر اپنی بات رکھی۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کیاکہا؟
بغیر پروسس کے ووٹر لسٹ سے نام ڈیلٹ نہیں ہوتا ہے۔
کسی نام کو نہیں کرنے کا ایک مکمل عمل ہے۔
پیش ہوئے بغیر ووٹر کا نام ووٹر لسٹ سے نہیں کاٹا جاتا ہے۔
ووٹر لسٹ بی ایل او کے ذریعے تیار کی جاتی ہے۔
ای وی ایم کی ہیکنگ سے متعلق اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا
ای وی ایم کو کسی بھی طرح سے ہیک نہیں کیا جا سکتا ہے۔
ای وی ایم انتخابات کا سب سے محفوظ طریقہ ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ای وی ایم کو ہیک نہیں کیا جا سکتا ہے۔
ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔
ووٹنگ فیصد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ممکن نہیں ہے۔
ووٹرز کو گمراہ نہ کیا جائے۔
ای وی ایم ایک فول پروف مشین ہے۔
ای وی ایم کو ایجنٹ کے سامنے سیل کر دیا جاتا ہے۔
گنتی سے پہلے ای وی ایم کی سیل کی جانچ کی جاتی ہے۔
انتخاب ہم سب کی مشترکہ وراثت ہے۔
کل کتنے ووٹرز ہیں؟
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری حتمی فہرست کے مطابق اس بار دہلی کے کل 1 کروڑ 55 لاکھ 24 ہزار 858 ووٹروں کے نام شامل ہیں، جن میں اگر مرد ووٹرز کی بات کریں تو یہ تعداد 83 لاکھ 49 ہزار 645 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 71 لاکھ 73 ہزار 952 ہے۔ جبکہ 1,261 تھرڈ جینڈر کےووٹرز ہیں۔ اس الیکشن میں پہلی بار 2 لاکھ ووٹر ووٹ ڈالیں گے۔ دہلی میں کل 13 ہزار 33 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ 85 سال سے زائد عمر کے بزرگ گھر بیٹھے ووٹ ڈال سکیں گے۔
آپ کو بتا دیں کہ دہلی میں اسمبلی کی 70 سیٹیں ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 62 سے زیادہ سیٹیں جیتی تھیں۔ 2015 میں، اروند کیجریوال کی پارٹی نے 67 سیٹوں پر بھاری جیت درج کرکے تاریخ رقم کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔