Urdu Conclave 2026

Delhi Assembly Election Result 2025: ‘بہار میں تیجسوی یادو کی پارٹی کا صفایا ہونا یقینی ہے’ جے ڈی یو لیڈر راجیو رنجن پرساد نے کیا بڑا دعویٰ

جے ڈی یو لیڈر راجیو رنجن پرساد نے دعویٰ کیا کہ درحقیقت 2010 سے بہتر حالات آج بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے تیاراسمبلی انتخابات کے لئے تیار ہے۔

تیجسوی یادو اور جے ڈی یو لیڈر راجیو رنجن

بی جے پی نے 27 سال بعد دہلی میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس کے بعد ایک طرف این ڈی اے لیڈر بہار میں بڑی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ دہلی صرف ایک جھلک ہے، بہار ابھی باقی ہے۔ دوسری جانب انڈیا الائنس کے لیڈران یہ کہہ رہے ہیں کہ دہلی کی جیت کا بہار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یہاں صورتحال مختلف ہے۔ اس وقت دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان لفظی کی جنگ شدید ہوتی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں جنتا دل (یونائیٹڈ) کے لیڈر راجیو رنجن پرساد نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

راجیو رنجن پرساد نے کیا کہا؟

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے جے ڈی یو لیڈر نے کہا کہ بہار کی حالت اور بہار کے زمینی صورتحال بلاشبہ ملک کی دیگر ریاستوں سے مختلف ہیں۔ ہر ریاست میں صورتحال مختلف ہے، لیکن سب سے بڑا سچ یہ ہے کہ تیجسوی یادو اور ان کی پارٹی کا صفایا ہونا یقینی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں ہم نے بہار میں 30 سیٹیں جیتی ہیں۔ این ڈی اے نے ضمنی انتخابات میں بھی چاروں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اگرچہ آر جے ڈی اور اس کے اتحادیوں کی وہاں بیٹھک تھی، پھر بھی وہ اپنی ساکھ نہیں بچا سکے۔

2025 میں 225 سیٹیں جیتنے کا ہدف مقرر

جے ڈی یو لیڈر راجیو رنجن پرساد نے دعویٰ کیا کہ درحقیقت 2010 سے بہتر حالات آج بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے تیاراسمبلی انتخابات کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بہار اسمبلی انتخابات میں 225 سیٹیں جیتنے کے ہدف کو حاصل کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ کسی بھی صورت میں، ہم اتنی سیٹیں جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔ عوام کا آشیرواد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ہے اور اس کا فائدہ این ڈی اے کو ہوگا۔ ادھر جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے بھی بہار میں این ڈی اے کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں الیکشن نہیں، سلیکشن ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read