Bharat Express

BJP

عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا ککڑ نے مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ، "امت شاہ نے پوری دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مکمل طور پر برباد کر دیا ہے۔

آسام کے بعد کیا اب بہار میں گائے کے گوشت پر پابندی لگے گی؟ یہ سوال اس لیے ہے کہ بی جے پی جو کہ نتیش حکومت کا حصہ ہے، نے اس کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے آسام حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس معاملے پر این ڈی اے میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔

دیویندر فڑنویس تیسری بار مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ بن چکے ہیں اور انہوں نے مہاراشٹر کی کمان سنبھال لی ہے۔ وہ چھٹی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ دیویندر فڑنویس آرایس ایس سے جڑے رہے ہیں۔ 1989 میں وہ اے بی وی پی سے بھی جڑے تھے۔

سمبت پاترا نے کہا کہ راہل گاندھی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ ایل او پی راہل گاندھی غدار ہیں۔ جارج سوروس اوپن سوسائٹی کو فنڈ دیتے ہیں۔ وہ ملک کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔ یہ مسئلہ ملک کی یکجہتی اور خود مختاری کا مسئلہ ہے۔ کچھ طاقتیں بھارت کو توڑنا چاہتی ہیں۔ ف

مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر فڑنویس کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ وہ جمعرات (5 دسمبر) کو ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سے مل کرحکومت بنانے کے دعوے کے بعد انہوں نے دیویندرفڑنویس کے ساتھ 45 منٹ میٹنگ کی، جس کے بعد یہ فیصلہ لیا۔

ایک ہفتہ سے ہنگامہ آرائی کا شکار پارلیمنٹ کا اجلاس آج سے پرامن طور پر آگے بڑھنے کی امید ہے۔ پیر کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں اپوزیشن جماعتوں اور حکومت نے بغیر کسی ہنگامے کے پارلیمنٹ کا اجلاس چلانے پر اتفاق کیا۔

مہاراشٹرمیں 4 دسمبر کو بی جے پی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہونی ہے۔ اس کے لئے بی جے پی نے آبزروروں کی تقرری کردی ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ میں پچھلے کئی دنوں سے امن و امان کا مسئلہ اٹھا رہا ہوں۔ لوگ خوف و ہراس میں ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے غنڈوں نے دہلی پر قبضہ کر لیا ہے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا - ”پابندی لگانا بی جے پی حکومت کی نظم و نسق، انتظامیہ اور سرکاری انتظام کی ناکامی ہے۔ اگر حکومت پہلے ہی فسادات کرانے اور اشتعال انگیز نعرے لگانے والوں پر ایسی پابندی لگا دیتی، تو سنبھل میں ہم آہنگی اور امن کا ماحول خراب نہ ہوتا۔“