دیویندر فڑنویس نے تیسری بار مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کے طور پر ممبئی کے آزاد میدان میں حلف لیا۔ (تصویر: اے این آئی)
مہاراشٹر اسمبلی الیکشن 2024 میں بڑی جیت حاصل کرنے کے بعد دیویندر فڑنویس نے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ ان کے ساتھ ایکناتھ شندے اوراجیت پوارنے تیسری بارنائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔ اس طرح سے مہاراشٹرمیں 10 دنوں سے زیادہ دنوں سے چل رہی رسہ کشی اب پوری طرح سے ختم ہوگئی ہے۔ دیویندر فڑنویس تیسری بارمہاراشٹرمیں وزیراعلیٰ بن چکے ہیں اور انہوں نے مہاراشٹر کی کمان سنبھال لی ہے۔ دیویندرفڑنویس چھٹی بارایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ اس بارکے الیکشن میں ریاست میں بی جے پی کی جیت کا اگر انہیں سپہ سالارکہا جائے توغلط نہیں ہوگا۔ اپنی قائدانہ صلاحیتوں اورواضح وژن کے ساتھ، فڑنویس ریاست کی سیاست کے نمایاں چہروں کے ساتھ ساتھ ایک اہم شخصیت ہیں۔ شاید اسی لئے وہ ریاست کے اقتدارپرقابض ہونے کی دوڑمیں باقی سب پرغالب آگئے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


