Mamata Banerjee Attacks BJP: سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر شدید حملہ، پولیس کے مبینہ غلط استعمال کا الزام، کہا-’’انہوں نے سونار بنگلہ کو جیل میں بدل دیا‘‘
ترنمول کانگریس سربراہ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالات پر نظر رکھیں اور سوچیں کہ کیا بنگال اپنی شناخت کھو دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے بی جے پی نے کئی وعدے کیے تھے، لیکن اب ان پر کوئی عمل نظر نہیں آتا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ پولیس کا احترام کرتی ہیں، لیکن ان کا الزام ہے کہ بعض اہلکاروں کو سیاسی کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’مجھے کہا جا رہا ہے کہ یا تو دوسرے گروپ میں شامل ہو جاؤ یا پھر جیل جانے کے لیے تیار رہو۔ کیا یہی پولیس کا کام ہے؟‘‘
ادے ندھی اسٹالن کے متنازع بیانات نے کب، کہاں اور کیسے مچایا سیاسی ہنگامہ؟ جانئے پوری تفصیل؟
ستمبر 2023 میں منعقدہ ’سناتن اُنمُولن کانفرنس‘ میں ادے ندھی اسٹالن نے کہا تھا کہ بعض چیزوں کی صرف مخالفت نہیں کی جا سکتی بلکہ انہیں ختم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جس طرح مچھر، ڈینگی، ملیریا اور کورونا جیسی بیماریوں کا خاتمہ کیا جاتا ہے، اسی طرح سناتن دھرم کو بھی ختم کیا جانا چاہیے۔
’’عوام ناراض ہے… نتیش کمار کو ووٹ دیا، سی ایم کسی اور کو بنا دیا…‘‘ بانکی پور میں بی جے پی کی ہار پر جے ڈی یو ایم ایل اے اننت سنگھ کا بڑا سوال
جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ نے کہا ہے کہ بانکی پور میں بی جے پی کی شکست کی سب سے بڑی وجہ عوام کی ناراضگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نتیش کماریہاں ہوتے تو ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ الیکشن میں عوام نے نتیش کمار کے نام پر ووٹ دیا تھا۔ عوام کے درمیان قیاس آرائی ہے کہ انہیں ہٹا دیا گیا۔
Anupam Kher met Amit Shah: انوپم کھیر کی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات، کہا-’’ایسی شخصیت سے ہر ملاقات نئی سوچ اور سیکھنے کا موقع دیتی ہے‘‘
انوپم کھیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ انہوں نے امت شاہ کی محبت، خلوص اور پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک، سماج، ثقافت، سنیما اور زندگی کے مختلف موضوعات پر طویل اور نہایت بامعنی گفتگو ہوئی۔
By-Election Results 2026: ضمنی الیکشن نتائج سے بی جے پی کو لگا زبردست جھٹکا، بانکی پور میں پرشانت کشور کا جلوہ، دتیا میں کانگریس امیدوار نے بی جے پی کو ہرایا
بی جے پی کو 2 سیٹوں پر ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گجرات مانجل پور اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں اسے جیت ملی ہے۔ بہار کے بانکی پور میں پرشانت کشور نے شاندار جیت حاصل کی ہے اور انہوں نے بی جے پی امیدوار نیرج کو 18953ووٹوں سے ہرا دیا ہے۔
BJP-led NDA to hold Mangal Milan: این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا ہفتہ وار ’منگل ملن‘ اجلاس کل، وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ سمیت اتحاد کے سینئر لیڈروں کی شرکت متوقع
ذرائع کے مطابق اجلاس صبح 9:30 بجے پارلیمنٹ لائبریری عمارت کے اندر واقع جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم میں شروع ہوگا، جہاں اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ اہم پارلیمانی اور سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
Bankipur Assembly bypoll: بانکی پور ضمنی انتخاب میں چوتھے راؤنڈ کی گنتی کے بعد پرشانت کشور کو برتری، بی جے پی کے نیرج کمار سنہا 1145 ووٹوں سے پیچھے
بانکی پور اسمبلی نشست بی جے پی کے سینئر رہنما نتن نبین کے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے باعث یہاں ضمنی انتخاب کرایا گیا۔ یہ نشست پٹنہ صاحب لوک سبھا حلقے کا حصہ ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے بی جے پی کا مضبوط سیاسی مرکز سمجھی جاتی رہی ہے۔
Gen-Z Has Always Been With Us: جنریشن زی ہمیشہ سے ہمارے ساتھ ہے، مجھے یقین ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ وزیراعظم مودی کے ساتھ کھڑا ہے: پیوش گوئل
مرکزی وزیر تجارت نے ’نشہ مکت یووا برائے وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کا خیر مقدم کیا، کہا نوجوانوں کا جوش ہندوستان کو منشیات سے پاک بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
BJP MP Dr. Dinesh Sharma: اینٹی پیپر لیک قانون پر بی جے پی کا دفاع، ڈاکٹر دنیش شرما کا اپوزیشن پر سخت حملہ
بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے ملک کے نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج کا نوجوان باشعور، باصلاحیت اور ٹیکنالوجی سے واقف ہے۔ ان کے مطابق موجودہ نسل ڈیجیٹل انڈیا، میک اِن انڈیا، اسٹارٹ اپ اور مصنوعی ذہانت (AI) جیسے جدید تصورات کو سمجھتی ہے اور اپنی محنت کے بل پر آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے باصلاحیت نوجوان اپوزیشن کے بہکاوے میں آسانی سے آنے والے نہیں ہیں۔واضح رہے کہ حکومت نے امتحانات میں ہونے والی دھاندلی،
Bankipur By-election: بانکی پور ضمنی انتخاب کے دوران بی جے پی اور جن سوراج کارکنوں میں جھڑپ، پولیس نے بھیڑ کو کیا منتشر
جن سوراج پارٹی کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے سابق امیدوار بنٹی پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کو ڈرا دھمکا کر ان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ حالانکہ، بی جے پی کی جانب سے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی عوامی ردعمل سامنے نہیں آیا۔





