بی جے پی لیڈر تابش پر لو جہاد کا الزام لگا ہے۔ لڑکی نے نوئیڈا میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
اترپردیش کے نوئیڈا سے ایک لوجہاد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں امروہہ کے نوگاواں سادات کے باشندہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے رکن تابش اصغرپرخود کووشال بتا کرایک ہندولڑکی سے شادی کرنے کا الزام لگا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لڑکے نے شادی کے بعد لڑکی پر دباؤڈال کراسلام بھی قبول کرانے کی کوشش کی۔ لڑکی کوپھنسانے کے پورے معاملے میں مسلم لڑکے کے اہل خانہ کوبھی شامل بتایا جا رہا ہے۔ لڑکی کوپہاڑسے دھکا دے کرقتل کرنے کی بھی کوشش کا الزام لگا ہے۔ معاملے میں مبینہ متاثرہ لڑکی پولیس کے پاس پہنچ کرشکایت درج کرائی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسلم لڑکے کوگرفتارکرلیا ہے۔ یہ الزام جس شخص پرلگا ہے، وہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کا لیڈربتایا جا رہا ہے اوربی جے پی لیڈران کے ساتھ اس کی تصاویربھی سامنے آرہی ہیں۔
یہ پورا معاملہ نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر113 کا ہے۔ اس تھانے میں ایک لڑکی نے 3 دسمبر2024 کوایک شکایت درج کرائی ہے۔ لڑکی نے بتایا ہے کہ 4 سال پہلے اس کا ایک نوجوان سے فیس بک سے رابطہ ہوا تھا۔ فیس بک پروفائل پراس کا نام وشال تھا۔ اس کے بعد اس سے ملاقات بھی ہوئی۔ اس دوران اس نے اپنا نام وشال رانا اورپتہ امروہہ ضلع بتایا تھا۔ لڑکے پرالزام ہے کہ اس نے خود راجپوت ذات سے بتایا اورلڑکی کو پرپوزکرکے پھنسا لیا۔ 20 دسمبر، 2021 کولڑکی نے وشال رانا سے منگنی کرلی۔
اس پروگرام میں وشال کا بھائی بھی موجود تھا، جس نے اس وقت اپنا نام واسورانا بتایا تھا۔ 22 فروری 2023 کوغازی آباد کے ایک میریج ہال میں دونوں کی شادی ہندورسم ورواج سے ہوئی۔ اس شادی میں لڑکی کے اہل خانہ کے تمام رشتہ داربھی موجود تھے۔ شادی کے بعد دونوں ایک ساتھ رہنے لگے۔ شادی کے کچھ دنوں کے بعد لڑکے نے لڑکی سے کورٹ میریج کی بات کہی۔ اس کے لئے وہ اسے الہ آباد ہائی کورٹ لے گیا۔ تب جاکرلڑکے کی سچائی سامنے آئی۔
لڑکی کا دعویٰ ہے کہ یہاں جب اس نے کاغذ دیکھے توپتہ چلا کہ وہ وشال نہیں بلکہ تابش اصغرہے۔ یہیں پراسے پتہ چلا کہ اس کی منگنی واسورانا بن کرشامل ہوا نوجوان وسیم ہے۔ جب لڑکی نے اس پرسوال جواب کیا توتابش نے مستقبل کا خوف دکھا کرخاموش کرا دیا۔ پول کھلنے کے بعد سے تابش اصغرلڑکی پرمسلسل اسلام قبول کرنے کا دباؤ بنانے لگا۔ انکارکرنے پروہ لڑکی کوجان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتا تھا۔ فروری 2024 میں لڑکی حاملہ ہوئی توتابش نے اس کا زبردستی اسقاط حمل کرادیا۔ اس کے بعد پریشان ہوکرلڑکی اپنے مائیکے میں رہنے لگی۔ کچھ دنوں بعد تابش لڑکی کے مائیکے گیا اورلڑکی کومناکراسے واپس اپنے پاس لے گیا۔
لڑکی نے شکایت میں کیا کہا؟
لڑکی نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ کچھ دن تک ٹھیک سے رہنے کے بعد تابش اس پرپھرسے اسلام قبول کرنے کا دباؤ بنانے لگا۔ جب لڑکی نے پولیس میں اس بات کی شکایت درج کرانے کی بات کہی تووہ فرارہوگیا اورلڑکی اکیلے رہ گئی۔ لڑکی نے اس کے بعد نوئیڈا پولیس میں تابش کی گمشدگی درج کروائی۔ پولیس نے تقریباً 20 دنوں کے اندرتابش کوتلاش کرلیا۔ تابش کے منانے پرپھرلڑکی مان گئی اوراس پر کوئی کیس نہیں درج کروایا۔ تابش پرلڑکی کودھوکے میں رکھ کرلومیریج کے نام لیوان ریلیشن شپ کے کاغذات بنوانے کے بھی الزام ہیں۔ اس درمیان تابش لڑکی کوجھانسہ دے کراپنے ساتھ 18 نومبر 2024 کو اتراکھنڈ کے رام نگرگھمانے لے گیا۔ یہاں اس نے پہاڑوں سے دھکا دے کرلڑکی کومارڈالنے کی کوشش کی۔ خود کوبچانے کے چکرمیں لڑکی اورتابش کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ اسی دوران لڑکی کے ہاتھوں چوٹ بھی لگ گئی۔ پولیس کودی گئی شکایت میں لڑکی نے تابش پرسخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے تابش کے خلاف دفعہ 323، 313، 506 اورمذہب تبدیلی قانون کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔