Bharat Express-->
Bharat Express

UP Police

پولیس سپرنٹنڈنٹ چکریش مشر نے اس قتل معاملہ پر سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ قتل کی سپاری مندر کے ایک پجاری نے دی تھی، جو شکل بدل کر مہولی کوتوالی علاقہ کے کوریدیو مندر میں رہتا تھا۔

ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے سمیہ رانا نے پولیس کی کارروائی کو ’’آمرانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ اتر پردیش میں جو ہو رہا ہے، وہ سراسر غلط ہے۔ روزانہ دیوانی مقدمات کو مجرمانہ مقدمات میں بدلا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے رویہ پر عدالت عظمیٰ نے سخت تبصرہ کرنے کے ساتھ ہی آئندہ اس طرح کے معاملے سامنے آنے پر جرمانہ لگانے کی تنبیہ بھی کی۔

اترپردیش کے مظفر نگر میں وقف (ترمیمی) بل، 2025 کی مخالفت میں کالی پٹی پہن کر احتجاج کرنے والے 24 لوگوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ مظاہرین کو 2-2 لاکھ روپئے کا بانڈ بھرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پرکئی اورلوگوں کی بھی پہچان کی ہے۔

گوتم بدھ نگرکمشنریٹ کی پولیس نے آئی جی آرایس رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔ کمشنرآف پولیس لکشمی سنگھ کی قیادت میں سبھی تھانے نمبرون پر رہے۔

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں اردو کے مشہور شاعر منور رانا کی بیٹیوں سمیہ رانا اور عروسہ رانا کو پولیس نے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

اترپردیش واقع سنبھل میں گزشتہ سال نومبر میں ہوئے تشدد سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق کے کردار پرسوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑکوں پرنماز پڑھنے سے متعلق سوال پر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ہندوؤں کسے نصیحیت حاصل کرنی چاہئے۔

یوپی میں سماجوادی پارٹی کی رکن اسمبلی پلوی پٹیل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق، وہ سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کے گھرپرہوئے حملے کی مخالفت میں احتجاج کررہی تھیں۔

اترپردیش کی میرٹھ پولیس نے عید سے متعلق فرمان جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطرکی نمازسڑکوں پرادا نہیں کی جائے گی۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور ان کے پاسپورٹ بھی منسوخ کردیئے جائیں گے۔