Bharat Express DD Free Dish

UP Police

 لکھنؤ کے مہانگرتھانہ علاقے میں زیرتعمیرشالیمارگیلنٹ ویسٹ عمارت میں ایک بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا، جب لفٹ ٹوٹ گئی۔ لفٹ میں کام کرنے والے 4 مزدورتہہ خانے (بیسمنٹ) میں گرکرزخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

جماعتِ اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ محمد علی جوہر یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کے انہدام سے متعلق انتظامیہ کے فیصلے نے طلبہ، والدین، اساتذہ اور پورے تعلیمی حلقے میں سخت تشویش پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی معاملات اپنی جگہ، لیکن یہ ضروری ہے کہ طلبہ کی تعلیم، امتحانات اور ان کا مستقبل ہرحال میں محفوظ رکھا جائے۔

سپریم کورٹ نے پولیس کی اسٹیٹس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے نوٹ کیا کہ اس معاملے میں امن دیپ سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہے اور متعلقہ عدالت نے اس کا نوٹس بھی لے لیا ہے۔ تاہم اجے مشرا ٹینی، آشیش مشرا اور دیگر افراد کے مبینہ کردار کے حوالے سے تفتیشی ایجنسی اس نتیجے پر پہنچی کہ ان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں۔

مدرسہ مینجمنٹ کمیٹی اورمدرسہ ٹیچرایسوسی ایشن نے 11 فروری کوالہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤبنچ میں عرضی دائرکرتے ہوئے اے ٹی ایس کی جانچ پرروک لگانے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے دوران تحقیقات پرعبوری روک نہیں لگائی، تاہم حکومت اوراے ٹی ایس کونوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد تحقیقات کی رفتارکچھ سست پڑگئی تھی۔ یکم جولائی کوالہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس وویک سرن اورجسٹس نیرج تیواری پرمشتمل ڈویژن بنچ نے مدرسہ منتظمین کی درخواست مسترد کردی۔

مظفرنگرکے جنوبی کرشنا پوری میں ایک مسلم خاندان کے قانونی طورپرمکان خریدنے کے بعد تنازعہ پیدا ہوگیا۔ کچھ ہندو تنظیموں نے اسے’’لینڈ جہاد‘‘ قراردیتے ہوئے احتجاج کیا، پنچایت بلائی اورخریدے گئے مکان پر زبردستی تالا لگا دیا۔

ہاتھرس میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن پرسخت تنقید کی۔ محرم کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم کے نام پرریاست میں اب کوئی گڑبڑی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی جھونپڑی نہیں گرائی جاتی ہے اورنہ ہی کسی کوکسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

رام مندرچڑھاوا چوری معاملے میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ رام جنم بھومی ٹرسٹ کے رکن کرشنا موہن کی شکایت پرایودھیا تھانے میں ایف آئی آردرج ہوئی ہے۔ اس سے پہلے ایس آئی ٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ بھی سونپ دی ہے، جس کے بعد کئی طرح کے سوال اٹھنے لگے ہیں۔

غازی آباد کے کھوڑا میں ایک نوجوان نے گھر میں گھس کر دو بہنوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس اچانک حملے میں دونوں بہنیں شدید زخمی ہوگئیں۔ واردات کو انجام دے کر ملزم موقع سے فرارہوگیا۔

میرٹھ کے نوچندی علاقے میں چار بچوں کے ساتھ لوگوں سے مالی مدد مانگتی ایک شامی خاتون کے ملنے سے ہلچل مچ گئی۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بجنورکے افضل گڑھ میں سوریہ چوہان قتل کیس پربات کرتے ہوئے کہا کہ دھرم کے قیام کے لئے سدرشن چکرضروری ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ دوستی کی آڑ میں چھرا گھونپنا ناقابل قبول ہے۔