Bharat Express DD Free Dish

Notice sent to 24 people opposing Waqf Bill: وقف بل کی مخالفت کرنے والوں پرپولیس کی کارروائی، 24 افراد کو بھیجا گیا نوٹس

اترپردیش کے مظفر نگر میں وقف (ترمیمی) بل، 2025 کی مخالفت میں کالی پٹی پہن کر احتجاج کرنے والے 24 لوگوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ مظاہرین کو 2-2 لاکھ روپئے کا بانڈ بھرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پرکئی اورلوگوں کی بھی پہچان کی ہے۔

وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرنے والے 24 افراد کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

اترپردیش کے مظفرنگر ضلع میں کالی پٹی باندھ کراحتجاجی مظاہرہ کرنے والے 24 افراد کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ افسران کے مطابق، یہ سبھی وقف (ترمیمی) بل، 2025 کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے گئے تھے۔ ان پرکارروائی کرتے ہوئے 2-2 لاکھ روپئے کا بانڈ بھرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، شہرکے پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیہ نارائن پرجاپتی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اس معاملے میں 24 لوگوں کے خلاف نوٹس بھیجی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پرمزید لوگوں کی پہچان کی ہے، جو مخالفت کرنے کے لئے موقع پرموجود تھے۔ پولیس کے ذریعہ سونپی گئی رپورٹ کے بعد سٹی مجسٹریٹ وکاس کشیپ نے نوٹس جاری کیا، جس میں ان سے 16 اپریل کوعدالت میں پیش ہونے کے بعد 2-2 لاکھ روپئے کے بانڈ بھرنے کو کہا گیا۔ اس معاملے میں ملزمین نے وقف (ترمیمی) بل، 2025 کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جمہوری طریقے سے احتجاج کے لئے باندھی تھی کالی پٹی

یہ سبھی 28 مارچ کومظفرنگرکے الگ الگ مساجد میں رمضان کے آخری جمعہ (جمعۃ الوداع) کی نماز کے دوران اپنی بانہوں پرکالی پٹی پہنے ہوئے دکھائی دیئے تھے، جن لوگوں کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے کے لئے ہی کالی پٹی پہنی تھی۔ حالانکہ پولیس کے اس رویے پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔ کیونکہ ان لوگوں نے جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے کے لئے کالی پٹی باندھی تھی، لیکن اب پولیس نے جو کارروائی کی ہے، اس پرسوال ضرور اٹھے گا۔

مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورمعاملوں میں کرن رجیجو نے 3 اپریل کوراجیہ سبھا میں وقف (ترمیمی) بل، 2025 پیش کیا۔ کرن رجیجو نے کہا کہ یہ بل مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے اورنہ ہی ان کے مذہبی جذبات کوٹھیس پہنچانے کے لئے لایا گیا ہے۔ اس بل کا مقصد وقف جائیدادوں کے کام کاج میں سدھار کرنا ہے۔ ساتھ ہی اس کی پیچیدگیوں کودورکرنا ہوگا اورشفافیت کویقینی بنانا ہوگا۔ لوک سبھا میں تقریباً 12 گھنٹے کی بحث کے بعد 232 کے مقابلے 288 ووٹوں سے یہ بل منظورہوا۔ جبکہ راجیہ سبھا میں 13 گھنٹے سے زیادہ کی بحث کے بعد بل کومنظوری دی گئی۔ راجیہ سبھا میں 128 اراکین نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 95 ووٹ مخالفت میں ووٹ پڑے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read