Bharat Express DD Free Dish

Waqf Protest

پٹنہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اقبال انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں متولی موجود ہیں، وہاں وقف املاک رجسٹریشن اورقانونی کارروائیوں میں سب سے زیادہ مشکلات پیش آ رہی ہیں، اس لیے متولی حضرات کو خاص طورپرذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اور عوام کے درمیان تنازعات میں عدالت کوآئینی حدود کے اندررہ کرفیصلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا موجودہ دورمیں یہ کہنا مشکل ہے کہ عدالت انصاف کے مطابق کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یہ کانفرنس کافی معنی خیز ہے اورسیاسی طور پر بھی اس کو کافی اہم مانا جارہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن کی بیشتر جماعتیں اپنے اپنے رہنماوں کو اس کانفرنس میں بھیج رہی ہیں ۔

مظاہرے کی ایک نئی کڑی کےطور پر آج ملک بھر میں بتی گل یعنی لائٹ آف کرکے خاموش احتجاج درج کرانے کی خصوصی اپیل کی گئی ہے۔گزشتہ روز آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔

بورڈ کے ترجمان ڈاکٹرقاسم رسول الیاس نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اورسوگ کے اظہار کے طورپریہ احتجاجی مہم تین دن کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقف تحفظ مہم کے تحت ملک گیر سطح پر جو مظاہرے اور عوامی اجتماعات جاری تھے، ان پر23 اپریل سے تین دنوں کے لئے مکمل روک لگا دی گئی ہے۔

رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کے 16 صفحات پر مشتمل بک لیٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت صرف جھوٹے دعوے کر رہی ہے، کیونکہ وہ حقیقت سے بالکل دور ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے نیم فوجی دستوں کی 5 کمپنیاں مغربی بنگال کے تشدد زدہ علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں۔ بی ایس ایف کے 300 فوجی پہلے ہی وہاں تعینات ہیں۔ مرشد آباد تشدد کے بعد ممتا بنرجی نے تمام مذاہب کے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

اترپردیش کے مظفر نگر میں وقف (ترمیمی) بل، 2025 کی مخالفت میں کالی پٹی پہن کر احتجاج کرنے والے 24 لوگوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ مظاہرین کو 2-2 لاکھ روپئے کا بانڈ بھرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پرکئی اورلوگوں کی بھی پہچان کی ہے۔