Mob Sets BJP Leader’s House Ablaze: منی پور میں مشتعل ہجوم نے وقف ترمیمی بل کی حمایت کرنے والے بی جے پی لیڈر کا گھر جلا ڈالا، بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی صدر نے مانگی معافی
منی پور کے تھوبل ضلع میں ایک ہجوم نے اتوار کی رات وقف ترمیمی بل کی حمایت میں سوشل میڈیا پوسٹ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر کے گھر کو آگ لگا دی۔
Jamiat Ulama-e-Hind Moves Supreme Court Against Waqf Act: جمعیۃ علماء ہند نے اٹھایا بڑا قدم، وقف (ترمیمی) قانون کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج
وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے نوٹیفکیشن کو روکنے کے لیے عبوری راحت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک آئین کی بالادستی، سیکولرازم، جمہوریت اور وقف کے تحفظ کے لیے اپنی قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے:مولانا ارشد مدنی
Jammu and Kashmir Assembly: جموں و کشمیر اسمبلی میں وقف قانون پر زوردار ہنگامہ، کئی اراکین اسمبلی نے کاغذات پھاڑے
جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ وقف قانون کا معاملہ عدالت میں زیر غور ہے، اس لیے اس پر بحث نہیں ہو سکتی۔ نیشنل کانفرنس کے اراکین اسمبلی نے اس قانون کے خلاف ایوان میں نعرہ بازی بھی کی۔
Waqf Amendment Bill gets President nod after passed in Parliament: وقف ترمیمی بل کو صدر جمہوریہ کی منظوری، نیا قانون نافذ ہوگیا
وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہونے کے بعد اب قانون بھی بن گیا ہے۔ اسے صدرجمہوریہ کی منظوری مل گئی ہے۔ راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 128 ووٹ اور خلاف میں 95 ووٹ پڑے تھے۔ لوک سبھا میں اس کے حق میں 288 اور اپوزیشن میں 232 ووٹ پڑے تھے۔ دونوں ایوانوں میں اپوزیشن پارٹیوں نے اس کی مخالفت کی تھی۔
Waqf Chetna Abhiyan: ’’وقف چیتنا ابھیان‘‘ کے ساتھ بی جے پی کرے گی ملک بھر کے پسماندہ مسلمانوں تک پہنچنے کی کوشش، اپوزیشن پر لگایا مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا الزام
واضح رہے کہ بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال اور دیگر سمیت 15 سے زیادہ ریاستوں میں پسماندہ مسلمان ملک کی کل مسلم آبادی کا تقریباً 75-80 فیصد ہیں۔
RJD also moved the Supreme Court on Waqf Bill: وقف ترمیمی بل کے خلاف آر جے ڈی نے بھی کیا سپریم کورٹ کا رخ، تیجسوی نے کہا ’اس بل کو کوڑے دان میں پھینک دیں گے‘
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’اگر بہار میں ہماری حکومت آئی تو اس بل کو ہم کچرے کے ڈبے میں پھینک دیں گے۔ وقف کی لڑائی ایوان، سڑک اور عدلیہ تک جائے گی۔‘‘
“Non-Muslims also have the right on Waqf property”: وقف املاک پر غیر مسلموں کا بھی حق ہے، غریبوں کے لیے ایک بھی ادارہ نہیں کھولا گیا، عارف محمد خان کا طنز
بہار کے گورنر عارف محمد خان نے وقف ترمیمی بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وقف املاک پر تمام ضرورت مندوں کا حق ہے خواہ وہ مسلم ہوں یا غیر مسلم۔
Acharya Pramod Krishnam warns those opposing the Waqf Amendment Bill: ’’قومی مفاد میں لیے گئے فیصلے کی مخالفت کرنا بھی غداری ہے‘‘، آچاریہ پرمود کرشنم نے وقف بل کی مخالف کرنے والوں کو کی تنبیہ
انھوں نے اسے قومی مفاد میں لیا گیا ایک اہم فیصلہ قرار دیا اور اس کی مخالفت کرنے والے سیاستدانوں کی سخت الفاظ میں سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا غداری کے مترادف ہے۔
Akal Takht and SGPC will oppose waqf Bill: اکال تخت اور شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی نے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کا اعلان کیا، بل کو اقلیتوں کے حقوق کے لیے خطرہ قرار دیا
ایس جی پی سی نے کہا کہ یہ بل اقلیتوں سے متعلق معاملات میں مرکزی حکومت کی براہ راست مداخلت کی نمائندگی کرتا ہے۔
Sanjay Raut made a big claim: ’بی جے پی نے وقف ترمیمی بل پر شیوسینا یو بی ٹی سے حمایت کے لیے پورا زور لگایا‘، سنجے راؤت کا دعویٰ
سنجے راؤت نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے شیوسینا یو بی ٹی کے ساتھ ساتھ نوین پٹنایک کی قیادت والی بی جے ڈی پر بھی دباؤ بنایا تھا اور لوک سبھا میں وقف بل پر حمایت کا مطالبہ کیا تھا۔