Bharat Express DD Free Dish

Karan Johar on Caroline’s ‘lootera’ statement: جنرل ڈائر کی پرپوتی کیرولین کے ‘لٹیرا‘ بیان پر کرن جوہر ہوئے برہم، کہا- انہیں معافی مانگنی چاہیے

حال ہی میں کیرولین نے جلیانوالہ باغ قتل عام کے متاثرین پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ’لٹیرے‘ کہا تھا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں کیرولین کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ “تاریخ تو تاریخ ہوتی ہے اور ہمیں اسے قبول کرنا ہوگا ہے۔ جنرل ڈائر ایک بہت ہی قابل احترام شخص تھے اور انہیں ہندوستانی بہت پسند کرتے تھے، وہ تین یا چار ہندوستانی زبانیں بولتے تھے۔

جنرل ڈائر کی پرپوتی کیرولین کے ‘لٹیرا‘ بیان پر کرن جوہر ہوئے برہم

ممبئی: فلمساز کرن جوہر کی فلم ’کیسری چیپٹر 2‘ سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔ کرن جوہر نے فلم کی ٹیم کے ساتھ جمعہ کے روز منعقدہ پریس میٹ میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے جلیانوالہ باغ قتل عام کے متاثرین پر جنرل ڈائر کی پرپوتی کیرولین ڈائر کے غیر حساس تبصروں پر ردعمل کا اظہار کیا۔

کرن نے کیرولین پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا، ’’نہ صرف ایک ہندوستانی کے طور پر، نہ صرف ایک انسان دوست کے طور پر، بلکہ میں صرف ایک ایسے شخص کے طور پر اس بیان کو دیکھ رہا ہوں، جس کے اندر تھوڑی بھی ہمدردی اور انسانیت ہے، اس شخص کو یہ بیان یقیناً غصہ دلائے گا۔ میں گول مول بات نہیں کرنا چاہتا اور صاف صاف کہنا چاہتا ہوں، وہ ایسا کیسے بول سکتی ہے؟ میں صرف اتنا کہوں گا کہ وہ کتنی مضحکہ خیز تھی اور اس کی ہمت کیسے ہوئی؟ وہ ان ہزاروں لوگوں کو لٹیرا کہہ رہی تھی؟ وہ معصوم لوگ تھے جو بیساکھی منانے کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔

غصے میں نظر آئے کرن نے کہا، ’’جب آپ کا کام صرف نفرت کرنا ہے تو پھر آپ کے دل میں محبت کیسے ہو سکتی ہے، وہ اپنی ہی دنیا میں جی رہی ہے، اس کا اپنا کوئی وہم ہے جس کی وجہ سے اس نے یہ بات کہی۔ نہ میں اسے جانتا ہوں، نہ میں اس سے ملا ہوں اور میں اس سے ملنا بھی نہیں چاہتا، یہ جان کر کہ اس نے ایسی باتیں کی ہیں، ایک انسان کے طور پر عجیب لگتا ہے  اور غصہ آتا ہے۔ میں نے جب وہ ویڈیو دیکھا تو لگا کہ اس کے من میں دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی میں سے ایک کے لیے اتنی نفرت ہے۔ کرن جوہر نے کہا کہ کیرولین کو اس نفرت انگیز بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں کیرولین نے جلیانوالہ باغ قتل عام کے متاثرین پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ’لٹیرے‘ کہا تھا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں کیرولین کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ “تاریخ تو تاریخ ہوتی ہے اور ہمیں اسے قبول کرنا ہوگا ہے۔ جنرل ڈائر ایک بہت ہی قابل احترام شخص تھے اور انہیں ہندوستانی بہت پسند کرتے تھے، وہ تین یا چار ہندوستانی زبانیں بولتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن نے کہا تھا، میں ’ٹوائلٹ‘ نام کی فلم کبھی نہ دیکھوں، اکشے کمار نے دیا یہ ردعمل

جلیانوالہ باغ قتل عام پر مبنی فلم ’کیسری چیپٹر 2‘ 18 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read