Bharat Express DD Free Dish

Acharya Pramod Krishnam warns those opposing the Waqf Amendment Bill: ’’قومی مفاد میں لیے گئے فیصلے کی مخالفت کرنا بھی غداری ہے‘‘، آچاریہ پرمود کرشنم نے وقف بل کی مخالف کرنے والوں کو کی تنبیہ

انھوں نے اسے قومی مفاد میں لیا گیا ایک اہم فیصلہ قرار دیا اور اس کی مخالفت کرنے والے سیاستدانوں کی سخت الفاظ میں سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا غداری کے مترادف ہے۔

کلکی دھام کے پیٹھادھیشور اور شری کلکی فاؤنڈیشن کے بانی آچاریہ پرمود کرشنم نے مودی حکومت کے وقف ترمیمی بل کی بے حد تعریف کی ہے۔ انھوں نے اسے قومی مفاد میں لیا گیا ایک اہم فیصلہ قرار دیا اور اس کی مخالفت کرنے والے سیاستدانوں کی سخت الفاظ میں سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا غداری کے مترادف ہے۔

سوشل میڈیا پر کہا-سب کو اس فیصلے کا خیرمقدم کرنا چاہیے

آچاریہ پرمود کرشنم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’قومی مفاد میں لیے گئے فیصلے کی مخالفت کرنا بھی غداری کہلاتا ہے، اس لیے یہ ملک کے تمام محب وطن رہنماؤں کا فرض ہے کہ وہ وقف ترمیمی بل کا کھلے دل سے خیرمقدم کریں۔‘‘ اس ٹویٹ میں انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور پی ایم او انڈیا کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرنے والے لیڈروں کی مذمت

آچاریہ پرمود نے اپنے ٹویٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، اکھلیش یادو، ممتا بنرجی اور اسد الدین اویسی کو بھی ٹیگ کیا، جو وقف بل کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا یہ ان لیڈران کا نظریہ ملک کے مستقبل کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وقف ترمیمی بل کو ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے 3-4 اپریل 2025 کے درمیان منظور کر لیا گیا ہے۔ اب یہ بل صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی منظوری کے لیے ان کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ صدر مرمو کی منظوری کے بعد یہ بل قانون کی صورت اختیار کر لے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read