Bharat Express DD Free Dish

Waqf Amendment Bill 2025

سنجے راؤت نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے شیوسینا یو بی ٹی کے ساتھ ساتھ نوین پٹنایک کی قیادت والی بی جے ڈی پر بھی دباؤ بنایا تھا اور لوک سبھا میں وقف بل پر حمایت کا مطالبہ کیا تھا۔

وقف ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد جے ڈی یو میں اندرونی اختلاف ابھرکر سامنے آئے ہیں۔ حالانکہ جے ڈی یو کے مسلم لیڈران کی پریس کانفرنس کرکے بل کا بچاؤ کیا اور دعویٰ کیا کہ پارٹی کے مشوروں کو منظورکیا گیا ہے، مگرپریس کانفرنس اچانک ختم ہونے سے ہنگامہ مچ گیا۔

ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر کے صدر مولانا محمد رحمان مدنی نے کہا کہ ہمارے ملک کی آزادی کوتقریباً اسی سال ہونے والے ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہماری قیادت نے نہ تعلیم میں کوئی مضبوط کام کیا اورنہ ہی دینی تربیت کی طرف توجہ دی تواس غفلت کا یہی لازمی نتیجہ ہے، جس سے ہم جوجھ رہے ہیں۔

وقف بل کو لے کر کئی مسلم تنظیموں میں پہلے ہی عدم اطمینان تھا، لیکن آر ایل ڈی کی حمایت کے بعد پارٹی کے اندر بھی احتجاج کی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

وقف ترمیمی بل 2024 کولوک سبھا اورراجیہ سبھا میں منظور کردیا گیا ہے اورصدرجمہوریہ کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے خلاف عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف ترمیمی بل کی منظوری کے ساتھ ہی اترپردیش کی یوگی حکومت اس حوالے سے سرگرم ہو گئی ہے۔

جے ڈی یو کے کئی لیڈران پہلے ہی پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔ اب کارکنان اورعہدیداربھی پارٹی چھوڑرہے ہیں۔ اس کا نقصان نتیش کمارکوآئندہ بہاراسمبلی الیکشن میں ہوسکتا ہے۔

وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد راہل گاندھی نے حکومت پرحملہ کرتے ہوئے اسے مسلمانوں پرحملہ قراردیا ہے اور مستقبل میں دیگر برادریوں کو نشانہ بنانے کا اندیشہ ظاہرکیا ہے۔ کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے اس بل پرسخت اعتراض کیا ہے اور سپریم کورٹ جانے کی بات کی ہے۔

اترپردیش کے مظفر نگر میں وقف (ترمیمی) بل، 2025 کی مخالفت میں کالی پٹی پہن کر احتجاج کرنے والے 24 لوگوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ مظاہرین کو 2-2 لاکھ روپئے کا بانڈ بھرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پرکئی اورلوگوں کی بھی پہچان کی ہے۔

سنہا نے کہا، "یہ ہندوستان ہے، پاکستان نہیں، لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بل پاس ہونے کے بعد بھی جو لوگ اسے قبول نہ کرنے کی بات کر رہے ہیں، وہ ملک دشمن ہیں، ایسے لوگوں کو فوراً گرفتار کر کے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔"