بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار۔ (فائل فوٹو)
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں وقف ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد نتیش کمار کی قیادت والی جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) میں استعفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جے ڈی یو کے اراکین پارلیمنٹ نے ایوان میں وقف بل کی حمایت کی تھی۔ اس کی مخالفت میں جمعہ تک پانچ بڑے لیڈرپارٹی چھوڑچکے ہیں۔ اس کے بعد 20 سے زیادہ مسلم عہدیداران نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ استعفیٰ دینے والے لیڈران میں ندیم اختر، راجونیر، تبریزصدیقی علیگ، محمد شاہنوازملک اورمحمد قاسم انصاری شامل ہیں۔
بہارمیں کچھ ماہ بعد ہی اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ ایسے میں یہ پارٹی کے لئے تشویش کا موضوع ہے۔ جے ڈی یو کارکنان کے درمیان ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ پارٹی کو آنے والے وقت میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
پارٹی چھوڑنے والے لیڈران نے کیا کہا؟
راجو نیر نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ وہ جے ڈی یو کے ذریعہ وقف ترمیمی بل کی حمایت کرنے سے بہت مایوس ہیں اور انہوں نے اسے مسلمانوں پر ظلم کرنے والا کالا قانون کہا۔ انہوں نے کہا کہ وقف ترمیمی بل کے لوک سبھا میں منظور ہونے اور حمایت ملنے کے بعد جے ڈی یو سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ انہوں نے ساتھ ہی پارٹی کی سبھی ذمہ داریوں سے آزاد ہونے کی گزارش کی۔ تبریز حسن نے جمعہ کو جے ڈی یو سربراہ اوربہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو مخاطب اپنے استعفیٰ نامہ میں کہا کہ وقف ترمیمی بل کے لئے پارٹی کی حمایت نے مسلمانوں کے اعتماد کوتوڑدیا ہے، جومانتے تھے کہ یہ سیکولراقدارکے لئے کھڑے ہیں۔
تبریز صدیقی نے کہا- سیکولرشبیہ کو نہیں بچا پائے نتیش کمار
تبریزصدیقی نے ایک خط میں لکھا، مجھے امید تھی کہ آپ اپنی سیکولرشبیہ کو برقراررکھیں گے، لیکن اس کے بجائے آپ نے ان لوگوں کا ساتھ دیا، جنہوں نے مسلسل مسلمانوں کے مفاد کے خلاف کام کیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے بی جے پی کی اتحادیوں اور اراکین پارلیمنٹ سمیت سبھی سیکولرسیاسی پارٹیوں سے وقف ترمیمی بل کے حق میں ووٹ نہ دینے کی اپیل کی تھی۔
اورنگ آباد میں 20 سے زیادہ مسلم عہدیداران نے چھوڑی پارٹی
وقف بل پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ حمایت کئے جانے پر ہفتہ کو اورنگ آباد جے ڈی یو کے 20 سے زیادہ مسلم عہدیداران نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا۔ جے ڈی یوکے لیبراینڈ ٹیکنیکل سیل کے ضلعی صدرآفریدی رحمٰن نے گھرپر لگی پارٹی کے نیم پلیٹ کوتوڑتے ہوئے حامیوں کے ساتھ نعرے بازی کی۔ جے ڈی یولیڈرآفریدی رحمٰن نے اپنے 20 سے زیادہ حامیوں کے ساتھ پارٹی سے استعیٰ دے کرمخالفت درج کرائی۔ اس دوران نتیش کمارمردہ آباد اورنتیش کمارہائے ہائے کے نعرے بھی لگائے گئے۔ وقف میں ترمیم بند کروکے نعرے بھی لگائے گئے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

