Bharat Express

JDU

جموئی کے رہنے والے محمد عرفان نے پرشانت کشور کی مہم سے متاثر ہو کر یہ فیصلہ لیا ہے۔ یہ جے ڈی یو کے لیے بڑا نقصان مانا جا رہا ہے۔

سریو رائے نے یہ بیان ہفتہ کی شام وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد دیا۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیر رائے نے پانچ سال قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چھوڑ دی تھی۔

کبھی کوسی کے علاقے میں نارتھ لائبریشن آرمی چلانے والے شنکرسنگھ نے بہارکے سبھی سیاسی شخصیات کوہراتے ہوئے روپولی اسمبلی الیکشن کا ضمنی الیکشن جیت لیا ہے۔ روپولی میں آرجے ڈی اور جے ڈی یو دونوں نے گنگوتا ذات کے امیدواریعنی پسماندہ طبقے سے امیدواراتارا تھا۔

پریم کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کو خصوصی مدد فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں پی ایم مودی نے ریاست کی ترقی کے لیے 1 لاکھ 65 ہزار کروڑ روپے کا خصوصی پیکیج دیا۔

سابق آئی اے ایس افسرمنیش ورما کوجے ڈی یومیں بڑی ذمہ داری ملی ہے۔ نتیش کمارنے ان کو پارٹی کا قومی جنرل سکریٹری بنایا ہے۔ آرسی پی سنگھ کے بعد منیش ورما دوسرے ایسے آئی اے ایس افسر ہیں، جونتیش کمارکی پسند ہیں۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ جب حکمرانی ختم ہو جائے اور حکمران پر اعتماد نہ ہو تو اسے اپنے اصولوں، ضمیر اور خیالات کو ایک طرف رکھ کر اوپر سے لے کر نیچے تک ہر معاملے پر ایسے ہی پاؤں پڑنا پڑتا ہے۔ ہمیں کرسی کی نہیں بلکہ بہار اور 14 کروڑ بہاریوں کے حال اور مستقبل کی فکر ہے۔

تیجسوی نے کہا کہ آر جے ڈی جو بھی کہتی ہے، کرتی ہے۔ آر جے ڈی نے کبھی اپنا نظریہ نہیں بدلا۔ تمام پارٹیوں نے بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کیا، آر جے ڈی واحد پارٹی ہے جس نے بی جے پی کے ساتھا کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ آر جے ڈی اب ’مائی‘ کے ساتھ ’باپ‘ کی بھی پارٹی ہے۔

جے ڈی یو کے قومی ورکنگ صدر بننے کے بعد سنجے جھا نے کہا کہ میں اپنے لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے نئی ذمہ داری سونپی ہے۔ میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ایگزیکٹو میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ 2025 میں جے ڈی یو کا وجود ختم ہو جائے گا۔

سی ایم نتیش کمار نے باپو ٹاور کا معائنہ کیا اور میڈیا کو اس کے بارے میں بتایا۔ باپو ٹاور کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں اسے ایک ماہ کے اندر مکمل کریں۔