Ex-Union Minister RCP Singh: بی جے پی کو چھوڑ کر اپنی پارٹی بنائیں گےسابق مرکزی وزیرآر سی پی سنگھ،ایک سال تک انتظار کیا پھر بھی بی جے پی میں کچھ بھی نہیں ملا
سابق مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ نے اعلان کیا کہ وہ بی جے پی چھوڑ کر جلد ہی اپنی سیاسی پارٹی بنائیں گے۔ آر سی پی سنگھ کے حامیوں نے پٹنہ میں پوسٹر بھی لگائے ہیں۔ اس میں ٹائیگر ریٹرن اور ٹائیگر زندہ لکھا ہے۔ آر سی پی سنگھ نے سال 2023 میں ہی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Nitish Kumar: ہریانہ میں بی جے پی حکومت کی حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے سی ایم نتیش، سیاسی ہلچل تیز
جے ڈی یو کی جانب سے مرکزی وزیر للن سنگھ اور پارٹی کے قومی ورکنگ صدر سنجے جھا اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور 'ہم' کے سرپرست جیتن رام مانجھی بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
Shahnawaz Hussain on Jan Suraaj Party: ’’پرشانت کشور سے کچھ نہیں ہونے والا ہے، وہ صرف خواب دکھا رہے ہیں…‘‘ جن سوراج پارٹی کے سربراہ پر شاہنواز حسین کا سخت تبصرہ
بہار میں سیلاب کی صورتحال پر اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ جب بھی بہار میں سیلاب آیا۔ بی جے پی اور جے ڈی یو نے لوگوں کی مدد کی۔ بہار میں بی جے پی-جے ڈی یو کی این ڈی اے حکومت ہے۔ آج بھی جتنی مدد کی جا سکتی تھی فراہم کی جا رہی ہے۔
Shyam Rajak JDU National General Secretary: لالو فیملی کے قریبی رہے کون ہیں شیام رجک؟ نتیش کمار نے بنادیا جے ڈی یو کا قومی جنرل سکریٹری
آرجے ڈی چھوڑکر حال ہی میں جے ڈی یو میں شامل ہوئے شیام رجک کو وزیراعلیٰ نتیش کمارکا قومی جنرل سکریٹری مقررکیا ہے۔ شیام رجک اس سے پہلے نتیش کماراوررابڑی دیوی کی حکومتوں میں وزیربھی رہے ہیں۔ سال 2020 کے اسمبلی الیکشن کے وقت انہوں نے جے ڈی یوکا ساتھ چھوڑدیا تھا۔
Tejashwi raised questions on Bihar’s Law and Order: ’’بہار میں ڈبل انجن والی حکومت مکمل طور پر ہو چکی ہے ناکام…‘‘، سمستی پور پہنچے تیجسوی یادو نے لاء اینڈ آرڈر پر اٹھائے سوال
تیجسوی یادو اس دورے کے ذریعے اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔ یاترا کے دوران تیجسوی یادو کارکنوں کے درمیان جائیں گے اور حکومت میں رہنے کے دوران کئے گئے کاموں کی جانکاری دیں گے۔
Shyam Rajak joins JDU: شیام رجک جے ڈی یو میں ہوئے شامل، کہا- آر جے ڈی میں چلتی ہے صرف خاندان پرستی
شیام رجک چھ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور پھلواری علاقے میں ان کا کافی اثر و رسوخ ہے۔ آر جے ڈی میں رہتے ہوئے انہیں 2024 کی لوک سبھا میں بھی بڑا جھٹکا لگا۔ وہ سمستی پور یا جموئی پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے، لیکن انہیں یہاں سے نہیں اتارا گیا۔
KC Tyagi Resigns: کے سی تیاگی نے جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے عہدے سے دیا استعفیٰ، جانئے کیا رہی وجہ
جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری آفاق احمد خان کے ذریعہ جاری کردہ خط میں لکھا گیا ہے کہ 'جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی صدر نتیش کمار (وزیر اعلیٰ بہار) نے راجیو رنجن پرساد کو قومی ترجمان کے عہدے پر مقرر کیا ہے۔
Juma Namaz Break: مذہبی معاملات پرحملہ کرنے کا کوئی حق نہیں… جے ڈی یو نے جمعہ کی نماز کا وقفہ ختم کرنے پر بی جے پی کو گھیرا
آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے جمعہ کے روزسوشل میڈیا پرپوسٹ میں کہا تھا کہ دوگھنٹے کے جمعہ بریک ختم کرکے آسام حکومت نے تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بعد سے ہی آسام حکومت پرمسلسل سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔
Shyam Rajak to join JDU on Sunday: لالو پرساد کی رام اور شیام کی جوڑی ہوئی الگ، اتوار کے روز جے ڈی یو میں شامل ہوں گے شیام رجک، یہاں جانئے ان کا سیاسی سفر
شیام رجک چھ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور پھلواری علاقے میں ان کا کافی اثر و رسوخ سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ، آر جے ڈی نے انہیں 2020 کے اسمبلی انتخابات میں پھلواری سیٹ سے ٹکٹ نہیں دیا۔ اس کے بعد انہیں 2022 قانون ساز کونسل میں ٹکٹ دینے پر بھی غور نہیں کیا گیا۔
Waqf Board Amendment Bill 2024: وقف بورڈ ترمیمی بل کے متعلق جے پی سی میں اقلیتی برادری کے موقف کی تائید کرے گی جے ڈی یو! پٹنہ میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لیا گیا فیصلہ
پارلیمنٹ میں جے ڈی یو کی طرف سے دی گئی حمایت کے بارے میں زماں خان نے کہا، ’’جے ڈی یو لیڈروں نے صرف اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، یہ حمایت نہیں ہے۔ اگر یہ فیصلہ حتمی فیصلہ ہوتا تو ہمارے لیڈران نے کمیٹی نہیں بنائی ہوتی۔ ہمارے لیڈران اقلیتی برادری کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔‘‘