Bharat Express

JDU

مرکز میں اقلیتی محکمہ کا وزیر نہ بنائے جانے پر زماں خان نے کہا کہ ابھی بہت ساری چیزیں ہونی باقی ہیں۔ وزارت میں توسیع ہوئی تو اس بات کو ضرور مدنظر رکھا جائے گا، ابھی بہت توسیع باقی ہے۔

کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی (کمیٹی آن سیکورٹی آف دی مرکزی کابینہ) ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے جو سیکورٹی کے معاملات پر فیصلے لیتا ہے۔

امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ کے علاوہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ٹی ڈی پی چیف چندرابابو نائیڈو، جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار اور شیوسینا کے ایکناتھ شندے جیسے لیڈروں کے ساتھ وزراء کی کونسل میں حصہ لینے کی بات کی ہے۔

انڈیا بلاک نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں مضبوط کارکردگی کے ساتھ ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں کو غلط ثابت کیا اور 543 میں سے 234 سیٹیں جیت لیں۔

لوک سبھا الیکشن 2024 میں انڈیا الائنس نے 234 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ بی جے پی نے 240 اور این ڈی اے نے 293، جس میں نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹیڈ نے 12 اور ٹی ڈی پی نے 16 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ فی الحال حکومت بنانے کے لئے انڈیا الائنس نتیش کمار کی طرف دیکھ رہا ہے۔

سی ایم نتیش کمار کے وزیر اعظم نریندر مودی کے پاؤں چھونے کے سوال پر مرتیونجے تیواری نے کہا کہ یہ نتیش کمار کو زیب نہیں دیتا۔ نتیش کمار سینئر لیڈر ہیں اور انہیں بہار کی عزت کم نہیں کرنی چاہئے۔

نریندرمودی 9 جون کو تیسری بارحلف لے سکتے ہیں، لیکن اس درمیان این ڈی اے میں شامل وزیراعلیٰ نتیش کمارکی جے ڈی یواور سابق وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈوکی ٹی ڈی پی نے بی جے پی کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔

جے ڈی یو ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ نتیش کمار نے تین وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے ساتھ ساتھ انہوں نے چار ممبران پارلیمنٹ کے لیے ایک وزارت کا فارمولہ حکومت کے سامنے رکھا ہے۔

اکھلیش یادو کو تلگو دیشم پارٹی کے لیڈر چندرابابو نائیڈو اور جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر اور بہار کے سی ایم نتیش کمار سے بات کرنے کو کہا گیا ہے۔ اکھلیش یادو منگل کی شام دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ اس سے پہلے وہ اپنی جیت کا سرٹیفکیٹ لینے قنوج گئے تھے۔

اورنگ آباد ضلع کا ایک بڑا حصہ کاراکاٹ لوک سبھا حلقہ میں آتا ہے جبکہ پٹنہ میں پٹنہ صاحب اور پاٹلی پترا پارلیمانی حلقے ہیں۔ ووٹنگ کا آخری مرحلہ یکم جون کو ہونا ہے۔