جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی
KC Tyagi Resigns: کے سی تیاگی نے جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔ ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کے سی تیاگی نے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ راجیو رنجن پرساد اب جے ڈی یو کے قومی ترجمان ہوں گے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری آفاق احمد خان نے اتوار کو ایک خط جاری کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔
جے ڈی یو جنرل سکریٹری نے جاری کیا خط
جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری آفاق احمد خان کے ذریعہ جاری کردہ خط میں لکھا گیا ہے کہ ‘جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی صدر نتیش کمار (وزیر اعلیٰ بہار) نے راجیو رنجن پرساد کو قومی ترجمان کے عہدے پر مقرر کیا ہے۔ کے سی تیاگی جو قومی ترجمان کے عہدے پر پارٹی میں ہیں، نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
जेडीयू नेता केसी त्यागी ने पार्टी प्रवक्ता पद से इस्तीफा दिया। राजीव रंजन प्रसाद नए पार्टी प्रवक्ता नियुक्त किए गए हैं। pic.twitter.com/0nG4ocjfTf
— ANI_HindiNews (@AHindinews) September 1, 2024
اسمبلی انتخابات سے پہلے جے ڈی یو کو بڑا جھٹکا
آپ کو بتاتے چلیں کہ کے سی تیاگی کو جے ڈی یو کا تجربہ کار اور قدآور لیڈر مانا جاتا ہے۔وہ سی ایم نتیش کے بہت قریب ہیں۔ ہر معاملے پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ وہیں بہار اسمبلی انتخابات سے قبل قومی ترجمان کے عہدے سے کے سی تیاگی کے استعفیٰ کو پارٹی کے لیے ایک دھچکا مانا جا رہا ہے۔ ایک طرف سی ایم نتیش ان دنوں پارٹی میں کافی سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ دوسری طرف پارٹی عہدیداروں میں مسلسل تبدیلیاں کرکے تنظیم کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے، وہیں دوسری طرف کے سی تیاگی کا استعفیٰ پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں- IAS Coaching Centre Tragedy: ’راؤ آئی اے ایس اسٹڈی سرکل‘کا مالک جان بوجھ کر بیسمنٹ میں چلا رہا تھا کوچنگ سینٹر– سی بی آئی
وہیں کچھ دن پہلے کے سی تیاگی نے اسرائیل کے معاملے پر اپوزیشن کی حمایت کی تھی۔ پی ایم مودی کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کو اسرائیل کو دی جانے والی امداد فوری طور پر روک دینی چاہیے۔ اب ان کا استعفیٰ سامنے آیا ہے۔ اس وجہ سے جے ڈی یو کو لے کر سیاسی حلقوں میں طرح طرح کے چرچے ہونے لگے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس