Bharat Express DD Free Dish

KC Tyagi

بہار کی سیاست میں ایک دھماکہ خیز خبر سامنے آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پرانے ساتھی اور جے ڈی یو کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ تیاگی نے بتایا کہ جے ڈی یو کے حالیہ رکنیت مہم کے ختم ہونے کے بعد انہوں نے اپنی رکنیت کی تجدید نہیں کرائی ہے اور اس بار انہوں نے پارٹی کی رکنیت برقرار نہیں رکھی۔

کے سی تیاگی نے بتایا کہ جنتا پارٹی کے قیام کے وقت اٹل بہاری واجپائی اور چودھری چرن سنگھ کے درمیان خطوط کے ذریعے رابطہ ہوتا تھا اور انہی خطوط کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں وہ ایک چھوٹے سے “ڈاکیا” کے طور پر استعمال ہوتے تھے۔

کے سی تیاگی نے بتایا کہ اس کے باوجود وہ اکثر اٹل بہاری واجپائی کی تقریریں سننے کے لیے ان کے جلسوں میں جایا کرتے تھے۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ “وہ میرے دل کے لیڈر تھے، چاہے وہ میری پارٹی کے نہ ہوں”۔

جن شکتی جنتا دل (جے جے ڈی) کے سربراہ اور سیاسی لیڈر تیج پرتاپ یادو نے ایک بار پھر خبروں میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے نہ صرف بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بلکہ سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کے لیے بھی بھارت رتن دینے کی مانگ کی ہے۔

بہار کی سیاست میں اس وقت نئی بحث چھڑ گئی ہے، جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ملک کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’’بھارت رتن‘‘ دینے کی مانگ پر جنتا دل (یونائیٹڈ) کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی کے بیان کے بعد جے ڈی یو نے خود کو اس مطالبے سے الگ کر لیا ہے اور اسے ان کا ذاتی نظریہ قرار دیا ہے۔

کسان تحریک کے عظیم رہنما اور آزادی کے مجاہد سوامی سہجانند سرسوتی کی منتخب تصانیف کے چار جلدوں پر مشتمل مجموعے کا اجراء کیا گیا۔ ان قیمتی کتب کو گاندھی پیس فاؤنڈیشن کے سابق سکریٹری سورندر کمار نے جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی کو پیش کیا۔

جے ڈی یو لیڈر سے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ٹویٹ کے بارے میں پوچھا گیا کہ عام آدمی پارٹی نے ہریانہ میں کانگریس کو ختم کر دیا ہے اور کانگریس نے عاپ کو ختم کر دیا ہے

جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری آفاق احمد خان کے ذریعہ جاری کردہ خط میں لکھا گیا ہے کہ 'جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی صدر نتیش کمار (وزیر اعلیٰ بہار) نے راجیو رنجن پرساد کو قومی ترجمان کے عہدے پر مقرر کیا ہے۔

جے ڈی یو جنرل سکریٹری کے سی تیاگی کی موجودگی میں منعقدہ اس میٹنگ کے بعد جاری کردہ بیان میں سوال اٹھائے گئے کہ کیا اسرائیل فلسطین تنازعہ کے درمیان جے ڈی یو کا موقف مرکزی حکومت کے سرکاری موقف سے مختلف ہے؟

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے این ڈی اے حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے مودی کی اقلیت والی حکومت کو منتخب کیا ہے اور یہ الائنس کی حکومت کبھی بھی گرسکتی ہے، جس کے بعد جنتا دل یونائیٹیڈ کے لیڈرکے سی تیاگی نے ملیکا ارجن کھڑگے کی بیان کی مذمت کرتے ہوئے بدامنی کا ماحول بنانے کی کوشش کا الزام لگایا۔