پٹیالہ میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا ویڈیو وائرل
پٹیالہ: پنجاب کے پٹیالہ ضلع کے راج پورہ کے قریب واقع گاؤں جنسوا سے انسانیت کو شرم سار کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گاؤں کے کچھ لوگوں نے ایک خاتون کو کھمبے سے باندھ کر سرعام اس کو ذلیل و خوار کیا۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق خاتون پر الزام تھا کہ اس کے بیٹے نے گاؤں کی ایک شادی شدہ خاتون کو گھر سے بھاگنے میں مدد کی۔ خاتون دو بچوں کی ماں ہے۔ اس الزام کی وجہ سے گاؤں والوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا اور خاتون کی بری طرح ذلیل کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پٹنانا صدر پولیس کی جانسوا چوکی کی ٹیم موقع پر پہنچی اور خاتون کو بھیڑ سے بچایا۔ اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پانچ خواتین سمیت کل 13 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
معلومات کے مطابق، جس خاتون کو بے عزت کیا گیا اس کے باپ ور بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں عدالت میں پیش کرکے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ لیا جائے گا۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے اسے کھمبے سے باندھا اور زیادتی کی۔ لوگوں نے اس کے کپڑے بھی پھاڑ ڈالے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو انہیں بڑی مشکل سے چھڑایا گیا۔
خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے اسے مارا پیٹا۔ اس نے کہا کہ وہ اس پورے واقعہ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی اس کے باوجود لوگوں نے اسے مارا پیٹا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔
پولیس اسٹیشن صدر راج پورہ کے ڈی ایس پی رشیندر سنگھ نے کہا کہ واقعہ کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہے اور قصورواروں کو جلد سے جلد سزا دلانے کا بھروسہ دلایا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


