Bharat Express

Shyam Rajak JDU National General Secretary: لالو فیملی کے قریبی رہے کون ہیں شیام رجک؟ نتیش کمار نے بنادیا جے ڈی یو کا قومی جنرل سکریٹری

آرجے ڈی چھوڑکر حال ہی میں جے ڈی یو میں شامل ہوئے شیام رجک کو وزیراعلیٰ نتیش کمارکا قومی جنرل سکریٹری مقررکیا ہے۔ شیام رجک اس سے پہلے نتیش کماراوررابڑی دیوی کی حکومتوں میں وزیربھی رہے ہیں۔ سال 2020 کے اسمبلی الیکشن کے وقت انہوں نے جے ڈی یوکا ساتھ چھوڑدیا تھا۔

نتیش کمار نے شیام رجک کو جے ڈی یو کا جنرل سکریٹری بنایا ہے۔

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) چھوڑکرحال ہی میں جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) میں شامل ہوئے شیام رجک کووزیراعلیٰ نتیش کمارنے بڑی ذمہ داری دی ہے۔ شیام رجک کوانہوں نے پارٹی کا قومی جنرل سکریٹری مقررکیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی منیش کمارورما کومیڈیا محکمہ کے ریاستی صدرکی ذمہ داری دی ہے۔ منیش کمارورما سابق آئی اے ایس افسرہیں۔

شیام رجک اس سے پہلے نتیش کماراوررابڑی دیوی کی حکومتوں میں وزیربھی رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سنجے جھا اورامیش کشواہا کی موجودگی میں جے ڈی یوکا دامن  تھاما تھا۔ شیام رجک سال 2020 کے اسمبلی الیکشن کے وقت جے ڈی یوکا ساتھ چھوڑدیا تھا اور آر جے ڈی کے پالے میں چلے گئے تھے، لیکن اب پھروہ جے ڈی یو میں واپس آگئے ہیں۔

پھلواری شریف سیٹ سے پانچ بارایم ایل اے بنے

کچھ دن پہلے جب انہوں نے آرجے ڈی سے استعفیٰ دیا توقیاس آرائی تیزہوگئی تھی کہ وہ پھرسے نتیش کمار کے ساتھ آسکتے ہیں۔ ایسا ہوا بھی اوراب انہوں نے نتیش کمارنے بڑی ذمہ داری دے دی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ آئندہ اسمبلی الیکشن میں شیام رجک پھلواری شریف اسمبلی سیٹ سے الیکشن لڑسکتے ہیں۔ اس سیٹ پران کی اچھی پکڑہے۔ یہاں سے وہ پانچ باررکن اسمبلی رہے ہیں۔

شیام رجک کولالو پرساد یادو کا خاص مانا جاتا ہے۔ وہ 1995 میں پہلی بارپھلواری شریف سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب کئے گئے تھے۔ رابڑی دیوی حکومت میں وزیررہے تھے۔ 2005 میں بہارکی اقتدارمیں نتیش کمارکے آنے کے بعد شیام رجک لالواینڈ فیملی سے مایوس ہوگئے تھے۔ اس کے بعد 2009 میں وہ نتیش کمارکے ساتھ آگئے تھے۔ نتیش کمارحکومت میں بھی وہ وزیررہے۔

جے ڈی یو میں آنے پر کیا بولے تھے شیام رجک

جے ڈی یو کا دامن تھامنے کے بعد شیام رجک نے کہا تھا کہ انہوں نے جوش میں آکرپارٹی چھوڑدی تھی۔ اس کے بعد وہ آرجے ڈی میں چار سال رہے اوریہ وقت گھٹن بھرا رہا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہاں (آرجے ڈی) ایک ہی فیملی کی بات چلتی ہے۔ اتنا ہی نہیں وہاں بے عزت کیا جاتا تھا۔ شیام رجک نے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی تعریف میں کہا کہ پورے بہارمیں ان کی قیادت میں کافی ترقی ہورہی ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنا بدقسمتی کی بات ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read