Bharat Express

Shyam Rajak

آرجے ڈی چھوڑکر حال ہی میں جے ڈی یو میں شامل ہوئے شیام رجک کو وزیراعلیٰ نتیش کمارکا قومی جنرل سکریٹری مقررکیا ہے۔ شیام رجک اس سے پہلے نتیش کماراوررابڑی دیوی کی حکومتوں میں وزیربھی رہے ہیں۔ سال 2020 کے اسمبلی الیکشن کے وقت انہوں نے جے ڈی یوکا ساتھ چھوڑدیا تھا۔

شیام رجک چھ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور پھلواری علاقے میں ان کا کافی اثر و رسوخ ہے۔ آر جے ڈی میں رہتے ہوئے انہیں 2024 کی لوک سبھا میں بھی بڑا جھٹکا لگا۔ وہ سمستی پور یا جموئی پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے، لیکن انہیں یہاں سے نہیں اتارا گیا۔

شیام رجک چھ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور پھلواری علاقے میں ان کا کافی اثر و رسوخ سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ، آر جے ڈی نے انہیں 2020 کے اسمبلی انتخابات میں پھلواری سیٹ سے ٹکٹ نہیں دیا۔ اس کے بعد انہیں 2022 قانون ساز کونسل میں ٹکٹ دینے پر بھی غور نہیں کیا گیا۔

شیام رجک کا شمار لالو یادو کے قریبی لیڈروں میں کیا جاتا ہے۔ وہیں اسمبلی انتخابات سے ایک سال قبل شیام رجک کے استعفیٰ کو آر جے ڈی کے لیے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔