Bharat Express

BJP

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا - ”پابندی لگانا بی جے پی حکومت کی نظم و نسق، انتظامیہ اور سرکاری انتظام کی ناکامی ہے۔ اگر حکومت پہلے ہی فسادات کرانے اور اشتعال انگیز نعرے لگانے والوں پر ایسی پابندی لگا دیتی، تو سنبھل میں ہم آہنگی اور امن کا ماحول خراب نہ ہوتا۔“

مہاراشٹرمیں ابھی جوسیاسی حالات بن رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو2019 والی صورتحال کھڑا کردیا ہے۔ تب بی جے پی کو ادھو ٹھاکرے سے معاہدہ کرنا تھا، اب ایکناتھ شندے کو منانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

مہاراشٹر کے کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے وزیرداخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ میں قانون ساز کونسل کے چیئرمین کا عہدہ اور 12 وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔ شندے داخلہ اور شہری ترقیادت جیسی اہم وزارت بھی شیوسینا کے لئے چاہتے ہیں۔

کانگریس پر طنز کرتے ہوئے بی جے پی نے لکھا ہے کہ ”جہاں بھی کانگریس الیکشن ہارتی ہے، وہ ای وی ایم پر ہار کا الزام لگانا شروع کر دیتی ہے، لیکن جہاں وہ جیتتی ہے، اسے پارٹی اور راہل-پرینکا گاندھی کی محنت کا نتیجہ قرار دیتی ہے۔ اس لیے ای وی ایم نہیں، کانگریس کی نیت خراب ہے۔‘‘

ایکناتھ شندے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں ناراض نہیں ہوں، بلکہ لڑنے والا ہوں۔ میں نے پی ایم مودی سے واضح کردیا ہے کہ میری وجہ سے مہاراشٹر میں حکومت بنانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ میں پی ایم مودی-امت شاہ کے فیصلے کا احترام کروں گا۔ اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ وہ بی جے پی ہائی کمان کے فیصلے کی وہ مخالفت نہیں کریں گے۔

شیوسینا کے لیڈرایکناتھ شندے نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ جو بھی فیصلہ لیں گے، میں اس کو قبول کروں گا۔

شیو سینا شندے گروپ کے سربراہ ایکناتھ شندے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ منگل کو انہوں نے اپنا استعفیٰ بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ سے ٹھیک پہلے دیا۔

سنبھل معاملے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ریاستی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ اتر پردیش سنبھل میں حالیہ تنازعہ پر ریاستی حکومت کا جانبداری اور جلد بازی کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس پیر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ حال ہی میں ملک کی دو ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں۔

بی جے پی کے ساتھ ساتھ این ڈی اے کے رہنما بھی مہاراشٹر اسمبلی انتخابات اور اتر پردیش کے ضمنی انتخابات کے نتائج سے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔