Bharat Express

BJP

وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے گڑھوا میں پیر کو منعقدہ اپنی پہلی انتخابی ریلی میں اقربا پروری، بدعنوانی اور دراندازی کے مسائل پر جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس اور آر جے ڈی پر سخت حملہ کیا۔

اکھلیش یادو نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ بی جے پی کے دور میں میڈیا کے ’منوبل کےانکاؤنٹر‘ کا ہر حربہ اپنایا جا رہا ہے۔ میڈیا کہے آج کا، نہیں چاہیے بھاجپا۔

جے ایم ایم کے رہنما اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا، "بی جے پی کی ایسی کوئی بھی دال گلنے نہیں دی جائے گی جو سماج کو توڑنے کا ارادہ رکھتی ہو۔"

وزیر اعظم نریندر مودی کے جھارکھنڈ کے دورے سے ایک روز قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے۔

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے سامنے حکومت کی اسکیموں کی تقنید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایسی اسکیموں کا اعلان مت کیجئے، جسے نافذ کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے یا پھر ریاست پر بوجھ پڑے۔

کرناٹک بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 4 نومبر سے وقف بورڈ کی طرف سے کسانوں کی زمین پر دعویٰ کرنے کے معاملے پر ریاست گیر تحریک شروع کرے گی۔

بی جے پی نے نواب ملک کے لیے مہم چلانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ادھر ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلار کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

شاہنواز حسین نے کہا کہ پہلے کیجریوال کہتے تھے کہ پنجاب میں پرالی جل رہی ہے، آج ہریانہ پر الزام لگا رہے ہیں۔ کیونکہ پنجاب میں کیجریوال کی حکومت ہے۔ عام آدمی پارٹی پنجاب اور دہلی دونوں میں اقتدار میں ہے۔ لیکن آلودگی کیوں کم نہیں ہو رہی؟ انہیں اس کا جواب دینا چاہئے۔

بی جے پی کی بہار یونٹ کے صدر دلیپ جیسوال نے کہا کہ آر جے ڈی اور کانگریس میں لیڈروں اور کارکنوں کا کوئی احترام نہیں ہے۔ ان دونوں جماعتوں کے لیڈران ذاتی عزائم کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسے میں ان کی پارٹی زوال پذیر ہے۔ جبکہ این ڈی اے کی طاقت ووٹر اور کارکنان ہیں۔

گوپال شیٹی نے کہا، "پارٹی کے اوپر والے فورم میں میرا نام بھی لیا گیا، یہ ایک حقیقت ہے، لیکن مجھے ٹکٹ نہ ملنے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ یہ ہے کہ بوریولی سے ایک مقامی کارکن کو ٹکٹ ملنا چاہیے تھا۔