Bharat Express DD Free Dish

BJP

پیر کے روز امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، جن سنگھ کے بانی رکن اور ممتاز قوم پرست مفکر سندر سنگھ بھنڈاری کو ان کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے آئین کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا اور تنظیم کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں۔

شیوسینا یوبی ٹی کے 6 باغی اراکین پارلیمنٹ آج الگ گروپ کا باضابطہ اعلان کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، باغی اراکین پارلیمنٹ ایک پریس کانفرنس کریں گے اور اس دوران شیوسینا یوبی ٹی کے الگ ہونے کی وجہ بھی بتائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی خبر ہے کہ باغی اراکین نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے بھی ملاقات کریں گے۔

ہگلی میں پی ایم کسان کی 23ویں قسط جاری، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے بنگال کی معیشت کو نئی رفتار ملے گی۔ 

شیوسینا کے یوم تاسیش کے 60 سال مکمل ہونے پرادھو ٹھاکرے نے اپنے کارکنان-لیڈران کوخطاب کیا۔ باغی اراکین پارلیمنٹ پر زبردست تنقید کی۔ شیوسینا یوبی ٹی کے سربراہ نے کہا کہ شیوسینا کسی بھی انضمام کے لئے نہیں بنی ہے۔ شیوسینا مراٹھی لوگوں کے حقوق اورجدوجہد کے لئے بنائی گئی ہے۔

 ایوان بالا کے میں کل 245 سیٹیں ہیں اوردوتہائی اکثریت کا اعدادوشمار 163 ہے۔ اس طرح بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے صرف 13 سیٹیں ہی دور ہے۔ ان الیکشن سے پہلے این ڈی اے کے پاس 148 اراکین پارلیمنٹ تھے، لیکن نتیجہ آنے کے بعد اعدادوشمار میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

کرناٹک بی جے پی کے صدراوررکن اسمبلی بی وائی وجیندرنے آج کہا کہ پارٹی نے قانون سازکونسل (ایم ایل سی) کے الیکشن میں بی جے پی اراکین اسمبلی کی مبینہ کراس ووٹنگ کے معاملے کوسنجیدگی سے لیا ہے اور قصوروارپائے جانے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

شیوسینا (یوبی ٹی) کے واحد راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے الزام لگایا کہ بی جے پی 2029 تک کانگریس کے ساتھ کام کرنے والی کسی بھی علاقائی پارٹی کو نہیں رہنے دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر باغیوں کو دھمکی دی ہے اور اقتدار میں آنے پر انہیں سبق سکھانے کی بات کہی ہے۔

جھارکھنڈ راجیہ سبھا الیکشن میں کراس ووٹنگ کی وجہ سے کانگریس کی ہارہوگئی۔ عظیم اتحاد میں کشیدگی بھی شروع ہوگئی۔ این ڈی اے اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو بڑی پیشکش کی ہے۔ اس کے بعد جھارکھنڈ کے سیاسی حالات میں تبدیلی آسکتی ہے۔

 عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینر اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ پیپرلیک کا کاروباراربوں-کھربوں روپئے کا ہے اوراس کا پیسہ ٹاپ تک پہنچتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی نیت پیپرلیک روکنے کی نہیں ہے، اب نظام بدلنے کے لئے عوام کو سڑکوں پرآنا پڑے گا۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈرشیوپال یادو نے اوم پرکاش راج بھر کے سماجوادی پارٹی میں انتشار کے دعووں کو از سرنو خارج کیا ہے۔ انہوں نے راج بھرپر بی جے پی کے لئے جھوٹ اور سازش پھیلانے کا الزام لگایا۔ شیوپال یادو نے زور دے کر کہا کہ سماجوادی پارٹی متحد ہے اور 2027 کے اسمبلی الیکشن میں اکھلیش یادو کی قیادت میں حکومت بنائے گی۔