شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے
نئی دہلی : مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے درمیان ‘ بٹیں گے تو کٹیں گے’ جیسے متنازعہ نعرہ پر ہر طرف باتیں ہورہی ہیں۔ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے دیا گیا یہ نعرہ اب مہاراشٹر کے انتخابات میں بھی سرخیوں میں ہے۔ بی جے پی لیڈران اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اس نعرے کی حمایت کی ہے، جس پر شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اب جوابی حملہ کیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر آپ مہاراشٹر میں بانٹنے کی کوشش کریں گے تو ہم ضرور کاٹیں گے ۔ اس معاملہ پر اب بی جے پی لیڈر کرت سومیا نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
بی جے پی لیڈر نے شیو سینا یو بی ٹی چیف ادھو ٹھاکرے اور شیو سینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے کا موازنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ باپ اور بیٹے میں یہی فرق ہے۔ 1992-93 میں جب داؤد ابراہیم نے ممبئی پر حملہ کیا تو بال ٹھاکرے ہندوؤں کو بچانے کے لیے کھڑے تھے۔ آج ممبئی پر دوبارہ حملہ ہو رہا ہے۔ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ آئی ہے کہ صرف 54 فیصد ہندو ہیں۔ 2050 تک ممبئی میں رہ جائیں گے۔ بنگلہ دیشی اور روہنگیا مسلمانوں پر حملے ہو رہے ہیں، جبکہ ادھو ٹھاکرے ہندو محافظوں کو کاٹنے کی بات کر رہے ہیں۔
#WATCH | Mumbai: BJP leader Kirit Somaiya says, “This is the difference between father and son. When Pakistan’s Dawood attacked Mumbai in 1992-93, then Balasaheb Thackeray stood to protect the Hindus. Mumbai is being attacked again today. According to Tata Institute’s report,… pic.twitter.com/l7hnSrthpS
— ANI (@ANI) November 18, 2024
بھارت ایکسپریس۔