Modi Government 12 Years: مودی حکومت کے 12 سال: بی جے پی کا میگا جشن کا منصوبہ تیار، 5 جون سے 21 جون تک ملک بھر میں پروگرام
وزیر اعظم مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تقریبات اور عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی 5 جون سے 21 جون 2026 تک مختلف پروگراموں کے ذریعے حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو عوام تک پہنچائے گی۔
مظفرپور میں لگی آگ، 4 افراد ہوئے ہلاک، اسپتال جانے کی جگہ دہلی روانہ ہوئے وزیر صحت نشانت کمار، اپوزیشن نے اٹھائے سوال
مظفر پور کے ایک اسپتال میں خوفناک آگ لگنے کے باوجود وزیر صحت نشانت کمار نے دوپہر 12 بجے تک کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی اسپتال کا دورہ کیا۔ اس کے بجائے وہ دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔ حالانکہ انہوں نے بعد میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ حادثہ پر افسوس کا اظہارکیا۔
بی جے پی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان نتن نبین اور بی ایل سنتوش سے ملے انّاملائی، راجیہ سبھا جانے کو ہوگئے تیار؟
بی جے پی چھوڑنے اور نئی پارٹی بنانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان تمل ناڈو بی جے پی کے سابق صدر کے انّاملائی نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی صدر نتن نبین اور بی ایل سنتوش سے ملاقات کی۔ خبروں کے مطابق، پارٹی قیادت کی طرف سے ان کو کہا گیا کہ پارٹی ان کی صلاحیتوں کے مطابق ان کو ذمہ داری دیتے آئی ہے اور آگے بھی اس کے مطابق ان کو ذمہ داری دی جائے گی۔
Amit Shah Story: بی جے پی حکومت میں پانچ دہائیوں پر محیط نکسل ازم کا خاتمہ ہوا: امت شاہ
امت شاہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک نیا ’’ڈیموگرافک چینج کمیشن‘‘ تشکیل دیا ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق، اس کمیشن کا مقصد غیر معمولی آبادیاتی تبدیلیوں، ان کی وجوہات اور دراندازی سے متعلق قانونی پہلوؤں کا گہرائی سے مطالعہ کرنا ہوگا۔
PM Modi’s ‘Subhashitam’ Message: پی ایم مودی کا ’سبھاشتم‘ پیغام : مسلسل کوشش اور پختہ عزم ہی بڑی کامیابی کی کنجی
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک حوصلہ افزا ’سبھاشتم‘ پیغام شیئر کیا۔ اس پیغام کے ذریعے انہوں نے کہا کہ اٹل حوصلہ، مسلسل محنت اور مضبوط عزم کی بدولت بڑے سے بڑے مقاصد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
BJP MP Dr. Dinesh Sharma: یوپی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی بنگال جیسی بڑی جیت حاصل کرے گی: ڈاکٹر دنیش شرما
اپنے خطاب میں ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ تربیت دراصل قوم کی تعمیر کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ یہ فرد سازی سے شروع ہو کر تنظیم سازی تک پہنچتی ہے اور آخرکار مضبوط قوم کی بنیاد بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی میں قوم کو تنظیم سے بھی بڑا اور تنظیم کو فرد سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔
Eid-ul-Adha 2026: ممبئی میں بکرے سے متعلق زبردست ہنگامہ، ہندو-مسلمان متصادم، بی جے پی نے قربانی پر سوال اٹھاتے ہوئے بی ایم سی کمشنر کو لکھا خط
عیدالاضحیٰ کے پہلے ممبئی کے میرا روڈ پر جم کرہنگامہ ہوا۔ ممبئی میں عیدالاضحیٰ کے پہلے بی جے پی کے 7 لیڈران نے بی ایم سی کمشنرکو خط لکھا ہے۔ یہ خط سوسائٹی میں بکرے کی قربانی سے متعلق لکھا گیا۔ خط میں بتایا گیا کہ قربانی کی وجہ سے دوسرے لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔
CM Satheesan to meet PM Modi today: کیرلم کے وزیر اعلیٰ ستیشن کا دہلی دورہ، وزیراعظم مودی سے آج کریں گے ملاقات
وزیراعظم کے علاوہ وزیر اعلیٰ ستیشن کی ملاقات مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے بھی طے ہے۔ یہ ملاقات دوپہر ڈھائی بجے نئی دہلی کے کرتویہ بھون میں ہوگی۔
Akhilesh Yadav Targets BJP: ’’بی جے پی اور اس کے ’سنگی ساتھیوں‘ کی سرگرمیوں کی بھی ہونی چاہئے قانونی جانچ…‘‘، ایس پی صدر اکھلیش یادوکا بڑا مطالبہ
سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اس کے علاوہ عوام میں یہ تجسس بھی پایا جاتا ہے کہ خفیہ سرگرمیوں میں ملوث بی جے پی کے حامیوں اور ساتھیوں کی ایسی تعمیرات کو ’دفتر‘ کہا جائے یا ’اڈہ‘؟
Ravi Kishan reacts to his slip of tongue: ’‘سمجھ نہیں آتا میں کیوں وائرل ہو جاتا ہوں…‘‘، زبان پھسلنے اور میمز پر روی کشن نے دیا ردعمل
چند روز قبل اداکار اُس وقت وائرل ہو گئے تھے جب ایندھن بچانے کے طریقوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے متعلق بیداری پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے غلطی سے ’ورک فرام ہوم‘ کے بجائے ’ہوم فرام ورک‘ کہہ دیا تھا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی اور کئی صارفین نے ان کے اس بیان کا موازنہ ان کے پہلے وائرل جملے ’جلدی دی لیٹ‘ سے کیا تھا۔





