Bharat Express DD Free Dish

BJP

سماجوادی پارٹی کے لیڈرشیوپال یادو نے اوم پرکاش راج بھر کے سماجوادی پارٹی میں انتشار کے دعووں کو از سرنو خارج کیا ہے۔ انہوں نے راج بھرپر بی جے پی کے لئے جھوٹ اور سازش پھیلانے کا الزام لگایا۔ شیوپال یادو نے زور دے کر کہا کہ سماجوادی پارٹی متحد ہے اور 2027 کے اسمبلی الیکشن میں اکھلیش یادو کی قیادت میں حکومت بنائے گی۔

رام مندر کے چڑھاوے سے متعلق تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ جہاں جہاں انتخابی عمل یا دیگر معاملات پر سوالات اٹھے ہیں، وہاں نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ کو لے کر بھی تنازعات سامنے آئے ہیں۔

سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے ایودھیا رام مندرمیں چڑھاوے کی رقم کی چوری سے متعلق سنگین سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر تحریک سے جڑے لوگوں کی تشویش کو حکومت سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر دھوئیں کے آگ نہیں لگتی ہے۔

یوپی کے کابینی وزیراور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے دعویٰ کیا ہے کہ سماجوادی پارٹی میں جلد ہی بڑی ٹوٹ ہوسکتی ہے۔ راج بھر نے کہا کہ لوگوں کو مہاراشٹر اور مغربی بنگال کو بھول جانا چاہئے کیونکہ پوری سماجوادی پارٹی بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔

ساوتھ سپراسٹار پرکاش راج کے خلاف ایک شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اداکار نے اپنے بیانوں سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ پرکاش راج کا یہ بیان عوامی امن کے خلاف ہے۔ آئیے آپ کو اس سے متعلق پوری تفصیل بتاتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ اکھلیش یادو کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے ہیں، لیکن انہوں نے واضح کیا کہ عام آدمی پارٹی ان کے لئے سب سے اچھی پارٹی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ وہ 2004 سے رکن پارلیمان ہیں اور کانگریس کا تنظیمی ڈھانچہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاکھوں کانگریسی کارکنوں کو جانتے ہیں جو ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم مودی نے منتخب وزیر اعظم کی حیثیت سے چار ہزار تین سو ننانوے دن تک منصب پر رہنے کا ریکارڈ قائم کیا، جو اس سے قبل جواہر لعل نہرو کے نام تھا۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کا سیاسی سفر کبھی آسان نہیں رہا۔ ان کے مطابق چاہے گجرات کے وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ہوں یا ملک کے وزیراعظم کے طور پر فرائض، انہوں نے ہر مرحلے پر چیلنجز کا سامنا کیا اور مشکلات کے باوجود اپنی قیادت کا لوہا منوایا۔

تمل ناڈو میں بی جے پی کے سابق ریاستی صدر کے انّاملائی نے بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے بعد ایک سیاسی سفرکی شروعات کا اعلان کیا۔ انہوں نے عوام سے اس مہم میں ساتھ دینے کی اپیل کی۔