Bharat Express DD Free Dish

AAP issues whip to its Lok Sabha MPs: عام آدمی پارٹی نے اپنے لوک سبھا ارکان کے لیے جاری کیا وہپ، حد بندی بل کے خلاف پارٹی موقف کی حمایت کرنے کی دی ہدایت

پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 30 نومبر سے 3 دسمبر تک منعقد ہونے والا ہے۔ اجلاس کے پہلے دن پیر کو مرکزی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال خواتین کے ریزرویشن اور ترمیم شدہ حد بندی بل سے متعلق مجوزہ قانون لوک سبھا میں پیش کریں گے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (AAP) نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران اپنے تمام لوک سبھا ارکان کی موجودگی لازمی قرار دیتے ہوئے تین سطری وہپ جاری کیا ہے۔ پارٹی نے ارکان پارلیمنٹ سے مجوزہ آئینی ترمیمی بل، جس میں ترمیم شدہ حد بندی بل بھی شامل ہے، کے خلاف پارٹی کے موقف کی حمایت کرنے کو کہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے چیف وہپ راج کمار چبے وال نے پارٹی کے تمام لوک سبھا ارکان کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔

30 نومبر سے 3 دسمبر تک ہوگا خصوصی اجلاس

پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 30 نومبر سے 3 دسمبر تک منعقد ہونے والا ہے۔ اجلاس کے پہلے دن پیر کو مرکزی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال خواتین کے ریزرویشن اور ترمیم شدہ حد بندی بل سے متعلق مجوزہ قانون لوک سبھا میں پیش کریں گے۔

تمام ارکان بغیر کسی کوتاہی کے ایوان میں موجود رہیں

وہپ میں کہا گیا ہے، ’’لوک سبھا میں پیر، 30 نومبر سے جمعہ، 4 دسمبر 2026 تک اہم کارروائیاں طے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے تمام لوک سبھا ارکان سے درخواست ہے کہ وہ اس مدت کے دوران بغیر کسی کوتاہی کے ایوان میں موجود رہیں اور پارٹی کے موقف کی حمایت کریں۔‘‘ اس ہدایت کو ’انتہائی اہم‘ قرار دیا گیا ہے۔

کانگریس اور اسی پی بھی جاری کرچکی ہیں وہپ

اس سے پہلے اتوار کو کانگریس اور سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے بھی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران اپنے لوک سبھا ارکان کی موجودگی لازمی بنانے کے لیے تین سطری وہپ جاری کیا تھا۔ سماجوادی پارٹی نے اپنے ارکان کو آئینی ترمیمی بل اور حد بندی بل کی مخالفت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پارٹی کے چیف وہپ دھرمیندر یادو نے لوک سبھا کے تمام ارکان کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔

تینوں بلوں کی مخالفت کرے گی ایس پی

سماجوادی پارٹی آئین (132ویں ترمیم) بل، 2026، حد بندی (دوسرا) بل، 2026 اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قوانین (ترمیم) (دوسرا) بل، 2026 کی مخالفت کرے گی۔ ایس پی کے وہپ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس پیر، 30 نومبر سے جمعرات، 3 دسمبر تک چلے گا۔ اس دوران حکومت تینوں بل پیش کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔ اسی لیے پارٹی کے تمام لوک سبھا ارکان کو پورے اجلاس کے دوران ایوان میں موجود رہنے اور ان بلوں کے خلاف ووٹ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read