Bharat Express DD Free Dish

Mamata Banerjee attacks on BJP: ’’بنگال میں بی جے پی غداروں کے سہارے…میں اپنا ضمیرنہیں بیچتی‘‘ ٹی ایم سی چھوڑنے والوں پرممتا بنرجی کا بڑا حملہ

 سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اورٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمیں زبردستی ہرایا گیا۔ ایک دن یہ ثابت ہوجائے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگرمیں نے سمجھوتہ کیا ہوتا تو ہمیں یہ سب نہیں جھیلنا پڑتا، لیکن میں اپنا ضمیر نہیں بیچتی۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی مرکز کے اقتدار سے باہر ہوگی تو یہی خوف اس کے زوال کا سبب بنے گا۔

مغربی بنگال کی سابق وزیراعلیٰ اورترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کے روزبی جے پی پرسخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ گزشتہ تقریباً 2 ماہ میں ریاست کی تہذیب، سماجی ہم آہنگی، خواتین کی سلامتی اوربھائی چارے کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس مضبوط تنظیم نہیں ہے، اسی لئے وہ ٹی ایم سی چھوڑنے والے “غداروں” کو اپنے ساتھ شامل کررہی ہے۔ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں ان کی پارٹی کو”زبردستی ہرایا گیا” اورایک دن سچائی ضرورسامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا، “میں پولیس کا احترام کرتی ہوں، لیکن وہ بی جے پی کے کارکنوں کی طرح کام کررہی ہے۔ ہمارے لیڈران کودھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ یا توبی جے پی میں شامل ہوجائیں یا پھرجیل جانے کے لئے تیار رہیں۔”

ممتا بنرجی نے کہا کہ اگروہ سمجھوتہ کرلیتیں توشاید انہیں ان حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، لیکن وہ اپنے ضمیرکا سودا نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ان لوگوں پرہے، جنہوں نے ٹی ایم سی کے انتخابی نشان پرامیدواروں کوووٹ دیا، مگربعد میں وہی منتخب نمائندے پارٹی چھوڑگئے۔ ان کے مطابق صرف وہی لوگ پارٹی چھوڑرہے ہیں جو پارٹی پربوجھ تھے۔ بی جے پی حکومت کونشانہ بناتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ کئی مستحق افراد “انّاپورنا بھنڈار” اوردیگرفلاحی اسکیموں کے فوائد سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سرکاری اسکولوں میں دوپہرکے کھانے کے مینوسے انڈے ہٹا دیئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے طلبہ متاثرہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت غریبوں کے لئے ٹی ایم سی کی شروع کی گئی فلاحی اسکیموں کوبند کررہی ہے اوراسے طلبہ کی غذائی ضروریات پرتوجہ دینی چاہئے۔

ابھیشیک بنرجی نے ڈٹ کرمقابلہ کیا: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے مزید دعویٰ کیا کہ ٹی ایم سی کی حکومت کے دوران مرکزی حکومت نے ریاست کی مالی امداد روک دی تھی، اس کے باوجود ان کی حکومت نے عام لوگوں کے لئے 105 فلاحی منصوبے شروع کئے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف یوٹیوب اورڈیجیٹل پلیٹ فارموں پریہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ “لکشمی بھنڈار” اسکیم سے تقریباً ڈیڑھ کروڑمستحقین کے نام خارج کر دیئے گئے ہیں۔ اپنے بھتیجے اورٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کا دفاع کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ آج باغی لیڈران کوابھیشیک برے لگتے ہیں، لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ کس طرح ان کی اہلیہ اپنے بچوں کے ساتھ سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرابھیشیک چاہتے توکسی سمجھوتے کے ذریعہ مشکلات سے بچ سکتے تھے، مگرانہوں نے ڈٹ کرمقابلہ کیا اورخود کو ثابت کیا۔

سیکورٹی فورسیزکا ہورہا ہے سیاسی استعمال؟

آخرمیں ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی خوف کا ماحول پیدا کرکے بلدیاتی اداروں، ضلع پریشدوں اورپنچایتوں پرقبضہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ایجنسیاں اورسکیورٹی فورسیزکا سیاسی استعمال کیا جا رہا ہے، پولیس بی جے پی کے ایجنٹ کی طرح کام کررہی ہے اورٹی ایم سی کارکنوں کوسیاسی اجلاس منعقد کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بی جے پی مرکزکے اقتدارسے باہرہوگی تویہی خوف اس کے زوال کا سبب بنے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read